تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 647
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو اور فرانسیسی فوج کے حواس باطل ہو جاتے ہیں۔دراصل یہ انگریزوں اور فرانسیسیوں کی بڑی گہری چال تھی کہ پہلے پولینڈ اور جنگری میں فساد کرایا تا کہ روس وہاں مشغول ہو جائے۔پھر اسرائیل کو مصر پر حملہ کا اشارہ کر دیا اور پھر اس علاقے میں انگریزی اور فرانسیسی فوجیں اتار دیں۔مصر نے عارضی طور پر یہ ذلت برداشت کرلی کہ اپنی فوج کو واپس بلا لیا۔لوگوں نے شور مچادیا کہ مصری فوج مقابلہ نہیں کر سکی اور بھاگ گئی ہے۔لیکن در اصل مصر کا یہ اقدام اپنی فوج کو دشمن کے نرغہ سے بچانے کے لئے تھا۔تا کہ پہلے سویز پر انگریزوں اور فرانسیسیوں سے لڑائی کرے اور پھر اسرائیل سے نپٹ لے۔لیکن ادھر روس نے اپنے چند ہوائی جہاز بھیج دیئے۔روس کے ان جہازوں کا اتر نا تھا کہ انگریز بھی بھاگے، فرانسیسی بھی بھاگے اور اسرائیل بھی بھاگا۔غرض جو لوگ بڑی شان اور غرور کے ساتھ مصر میں داخل ہوئے تھے ، وہ کالے منہ والے بھگوڑوں کی شکل میں وہاں سے بھاگ گئے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام ارادوں کو نا کام کر دیا۔اسی طرح اگر تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو چاہو تو تمہیں ایسی فتح نصیب ہوگی کہ جیسے روسی جہازوں کے اترنے کی وجہ سے انگریز ، اسرائیل اور فرانسیسی مصر سے بھاگے تھے۔اسی طرح پادری ، جو اسلام پر اعتراض کرتے ہیں، اپنے کانوں پر ہاتھ رکھیں گے اور کہیں گے کہ خدا کے لئے ہمیں اس دفعہ معاف کر دو، ہم آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ایک دفعہ میرے پاس ایک انگریز آیا اور اس نے کہا، میں آپ سے اسلام کے متعلق کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کوئی الزامی جواب نہ دیں۔میں نے کہا، اگر تم اسلام پر حملہ نہیں کرو گے تو میں بھی الزامی جواب نہیں دوں گا۔لیکن جب باتیں شروع ہوئیں تو تھوڑی دیر بعد ہی اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔میں نے بھی جواب میں حضرت عیسی علیہ السلام پر حملہ کر دیا۔اس سے اس کا چہرہ سرخ ہو گیا اور کہنے لگا، میں حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔میں نے کہا، دیکھو، میرا تم سے وعدہ تھا کہ اگر تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ نہیں کرو گے تو میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام پر حملہ نہیں کروں گا۔چنانچہ میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔لیکن تم نے اپنے وعدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کیا ہے۔اگر تم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے غیرت ہے تو کیا میں ہی بے غیرت ہوں کہ مجھے اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت پر حملہ دیکھ کر غیرت نہ آئے ؟ اگر تم حضرت عیسی علیہ السلام کی تائید میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک حملہ کرو گے تو میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید 647