تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 624
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 جولائی 1956ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اللہ تعالیٰ کے فضل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ فضل ہوتے ہیں، جو جماعتی طور پر نازل ہوتے ہیں اور ایک وہ فضل ہوتے ہیں، جو افراد پر نازل ہوتے ہیں۔افراد کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل اس وقت تک نازل ہوتے رہتے ہیں، جب تک مخلص وجود دنیا میں قائم رہتے ہیں۔اور جماعتی طور پر اس کے فضل اس وقت تک نازل ہوتے رہتے ہیں، جب تک افراد کی اکثریت کم سے کم ادنی درجہ اخلاص کا قائم رکھتی ہے۔جب کسی جماعت کی اکثریت اخلاص کا ادنی درجہ قائم رکھتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل اس پر نازل کرتارہتا ہے۔اور جب بعض افراد اپنے اخلاص کی وجہ سے خاص درجہ حاصل کر لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر بھی فضل نازل کرتا ہے اور ان کی خاطر ساری جماعت پر بھی فضل نازل کرتا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا چلا جاتا ہے۔مطبوعه روز نامہ الفضل 13 جولائی 1956ء) 624