تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 606 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 606

خطبه جمعه فرمودہ 09 مارچ 1956ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالی قربانی کا مطالبہ کیا تو حضرت ابو بکر اپنا سارا اثاث حتی کہ لحاف اور چار پائیاں بھی اٹھا کر لے آئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامان کو دیکھ کر فرمایا، ابوبکر ! کچھ گھر میں بھی چھوڑا ہے؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! میں نے گھر میں صرف خدا اور اس کے رسول کا نام چھوڑا ہے۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ یہ تڑپ رہتی تھی کہ میں کسی نہ کسی طرح مالی قربانی میں حضرت ابوبکر سے بڑھ جاؤں مگر میں اس میں کامیاب نہ ہو سکا تھا۔اس موقع پر میرے پاس اتفاقا زیادہ مال تھا، میں نے کہا، چلو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالبہ پر میں اس مال کا نصف حصہ دے دیتا ہوں۔چنانچہ میں نصف مال لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔جب میں وہاں پہنچا تو میں نے سنا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر سے دریافت فرمار ہے تھے کہ ابو بکر !تم نے اپنے گھر میں بھی کچھ چھوڑا ہے؟ اور حضرت ابوبکر جواب دے رہے تھے کہ یا رسول اللہ ! میں گھر میں خدا اور اس کے رسول کا نام چھوڑ کر آیا ہوں۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں، جب میں نے یہ الفاظ سنے تو میں نے کہا، یہ بڑھا نہیں ہارتا۔میں کتنی قربانی بھی کروں، یہ مجھ سے آگے نکل جاتا ہے؟ پس اپنے لئے بھی اور باقی احمدیوں کے لئے بھی یہ دعا کرو کہ جب بھی دنیا چھوڑنے کا وقت آئے تم کہہ سکو کہ اے خدا تو نے ہمیں جو مال دیا تھا یا جان دی تھی، ہم نے اسے تیرے رستہ میں قربان کر دیا ہے اور تیرے نام کے سوا ہمارے پاس کچھ نہیں رہا۔اب تو اپنے نام کی عزت کی وجہ سے ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں اپنا قرب نصیب فرما۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 مارچ 1956 ء ) 606