تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 567 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 567

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1955ء واقفین زندگی دعاؤں کی عادت ڈالیں خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء سب سے پہلے تو میں واقفین زندگی کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں کی عادت ڈالیں۔وہ آئندہ جماعت کے مبلغ بننے والے ہیں اور دعا کے بغیر کوئی مبلغ کامیاب نہیں ہوسکتا۔اور چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس زمانہ میں ان کے لئے راہبر بنایا ہے اور راہبری کے لئے ضروری ہے کہ راہبر تندرست ہو، اس لئے تم خصوصیت سے میرے لئے دعائیں کرو۔اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی کو کوئی بشارت ملے تو وہ مجھے بھی اس سے اطلاع دے۔اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ تمہاری دعاؤں سے مجھے صحت ہوگی اور میں تمہارے کام کی نگرانی صحیح طور پر کر سکوں گا۔اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ خود تمہاری روحانیت ترقی کرے گی۔گویا ایک تیر سے دو شکار ہوں گے۔ایک طرف تمہارا خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھتا جائے گا اور دوسری طرف تم سے کام لینے کا فرض جس انسان کے سپر د کیا گیا ہے، اس کی طاقت ، قوت اور عقل میں ترقی ہوگی اور وہ مناسب طور پر تمہارے کام کی نگرانی کر سکے گا۔یا درکھو، جو شخص روحانیت میں ترقی کرتا ہے، وہی دنیا کا سردار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام فرمایا تھا کہ " الارض والسماء معك كما هو معي 66 (حقیقۃ الوحی صفحہ 78 رونی خزائن جلد 22) یعنی زمین اور آسمان اسی طرح تمہارے ساتھ ہیں، جس طرح وہ میرے ساتھ ہیں۔اسی طرح اگر تم دعا ئیں کرو گے تو تمہیں بھی آسمان اور زمین مل جائیں گے۔جو کتابیں تم سکول میں پڑھتے ہو، ان سے آسمان اور زمین نہیں مل سکتے۔صرف و نحو اور منطق پڑھنے سے تمہیں آسمان اور زمین نہیں ملیں گے۔ہاں، اگر تم دعائیں کرو اور خدا تعالی کی طرف جھکو گے تو تمہیں آسمان اور زمین مل جائیں گے۔اور اگران دعاؤں میں تم مجھے بھی شامل کرو گے تو خدا تعالیٰ کہے گا کہ یہ لوگ اب کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اگر کوئی شخص کام لینے والے کے لئے دعا کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ خود کام کرنا چاہتا ہے۔تم دیکھ لو میٹ مزدوروں کی نگرانی کرتا ہے، مزدور چاہتا ہے کہ میٹ کہیں چلا جائے تاوہ آرام کر سکے۔لیکن اگر 567