تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 474
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1955ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم دی۔ان کا انتظام بھی نیا ہے، پرانے سیکرٹری ریٹائر ہو چکے ہیں اور نئے سیکرٹری صاحب معلوم ہوتا ہے، پورے تجربہ کار نہیں۔نہ دفتر کی خط و کتابت کا کوئی اثر ہوتا ہے، نہ وقت کی نزاکت کا۔انسانی طبائع دو قسم کی ہوتی ہیں۔بعض لوگ چھوٹی سی تنبیہ پر ہوشیار ہو جاتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ یہ جو کچھ کہتے ہیں ، کہنے دو ہم نے تو اپنی مرضی کے مطابق ہی کام کرنا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کراچی کے نئے سیکرٹری صاحب انہی لوگوں میں سے ہیں، جن میں یہ جس ہی نہیں کہ ان سے کیا مانگا جاتا ہے یا ان سے کیا سوال کیا جاتا ہے اور انہیں کیا جواب دینا چاہیے؟ چونکہ جماعت کراچی گذشتہ سالوں میں ایک نمونہ رہی ہے، اس لئے میں نے خاص طور پر اس کا ذکر کیا ہے۔ورنہ لاہور باوجود اپنے جواں سال امیر کے بہت ہی پیچھے ہے۔اسی طرح اور کئی جماعتیں ہیں۔بہر حال اس سال جماعت نے وعدے بھجوانے میں بہت سستی سے کام لیا ہے۔لیکن جہاں تک ہم دیکھتے ہیں، جماعت کے اخلاص میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔بلکہ جماعت اخلاص میں روز بروز ترقی کر رہی ہے۔اور جب بھی اسے کسی کام کے لئے بیدار کیا جائے ، اس کے افراد بیدار ہو جاتے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ جو بھی خرابی ہوتی ہے، وہ یا تو مرکزی دفتر کے عملہ سے ہوتی ہے اور یا مقامی جماعت کے عملہ سے ہوتی ہے۔مجھے بتایا گیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ یہ بات ٹھیک ہے یا غلط۔مجھے ان دنوں تحریک کے مرکزی دفتر پر زیادہ اعتبار نہیں کہ زیادہ کمزوری بڑے شہروں کی جماعتوں میں ہے۔ان میں تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ کم ہے۔شاید انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم سارے وقت میں وعدے اکٹھا کرتے رہیں گے اور پھر آخر میں مرکز میں بھیج دیں گے۔حالانکہ وقت کے آخر میں آکر کام اس قدرا کٹھا ہو جاتا ہے کہ اسے وقت مقررہ میں پورا کرنا قریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔اگر جماعتیں کام کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے سرانجام دیں تو ان کے لئے کام میں بہت سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔ان کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے اور ذمہ داری مرکز پر آپڑتی ہے۔مثلاً اگر کسی جماعت نے ساٹھ ہزار کا وعدہ کیا ہے تو وہ تھوڑے سے تھوڑے وقفہ کے بعد دس دس ہیں ہیں ہزار روپیہ کے وعدے بھجواتے جائیں۔اس طرح کام ہلکا ہوتا چلا جائے گا۔لیکن اگر جماعت خیال کرے کہ میعاد کے آخر میں وہ تمام وعدے اکٹھے کر کے مرکز کو بھجوا دے گی تو میعاد کے آخری دنوں میں کام اس قدر زیادہ ہو گا کہ اس کا ترتیب دینا مشکل ہوگا۔ادھر تبلیغ کا کام خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز ترقی کرتا جاتا ہے۔اور نئے نئے علاقوں سے مبلغین کی مانگ آرہی ہے۔لوگ اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے پاس مبلغ بھیجے جائیں۔اور اس طرح اسلام کی آواز ان تک پہنچائی جائے۔ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ تبلیغ کی سکیم میں اس قسم کی 474