تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 473 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 473

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1955ء مرکز بھی اپنے اندر تبدیلی پیدا کرے اور جماعت بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1955ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کئے ہوئے دوماہ بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ عرصہ ہو چکا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ گو وعدوں کا وقت ختم ہونے کے قریب آرہا ہے، پھر بھی وعدوں کی رفتارست ہے۔ابھی تک اس دو ماہ سے زائد عرصہ میں جو زائد وعدے وصول ہوئے ہیں، وہ گذشتہ سال کے وعدوں کی نسبت ساٹھ فیصدی ہیں، بلکہ اس سے بھی کم ہیں۔پھر سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض جماعتیں، جو گزشتہ سالوں میں ہمیشہ اول رہی ہیں، وہ بھی اس دفعہ بہت ست چل رہی ہیں۔میرے نزدیک اس کی زیادہ تر ذمہ داری تحریک جدید کے دفتر پر ہے۔دفتر کا تمام عملہ نیا ہے، پرانے لوگوں کو ادھر ادھر کر دیا گیا ہے،اس لئے وہ جماعتوں کی صحیح طور پر رہنمائی نہیں کرتے۔اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں پوچھتا کچھ ہوں اور جواب کچھ ہوتا ہے۔یا میرے سوال کے جواب میں وہ بالکل چپ ہو جاتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کام کی وہ قابلیت نہیں ، جو ہونی چاہئے۔مگر بہر حال باہر کی جماعتوں پر بھی اس کی بہت سی ذمہ داری ہے۔اس لئے کہ وعدوں کے بھیجوانے کا وقت ختم ہونے کے قریب آ گیا ہے۔پس میں پھر ایک بار جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جلد سے جلد وعدے لے کر مرکز میں بھجوائیں۔بعض جماعتوں کے متعلق تو میری سمجھ میں نہیں آیا کہ ان کی سستی اور غفلت کی وجہ کیا ہے؟ مثلاً کراچی کی جماعت ہے، پہلے وہ ہمیشہ وعدے بھجوانے میں چست رہی ہے، اس سال اعلان کے بعد بھی وہ وعدے لینے کی کوشش کرتی رہی ہے اور یہاں جلسہ سالانہ پر آ کر بھی انہوں نے کافی تگ و دو کی۔اور ملاقات کے موقع پر انہوں نے بتایا، بارہ ہزار روپیہ کے مزید وعدے لئے گئے ہیں۔لیکن دفتر بتاتا ہے کہ باوجود اس کے کہ انہیں خط بھی لکھا گیا ہے، انہوں نے ایک مہینہ سے فہرست نہیں بھجوائی۔جماعت کا خیال تھا کہ جماعت کراچی کے اس سال کے وعدے گذشتہ سال سے زیادہ ہوں گے، لیکن ابھی وہ گذشتہ سال کے نصف پر رکے ہوئے ہیں۔اور اتنی دیر کے بعد بھی انہوں نے کوئی اطلاع نہیں 473