تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 455
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 27 نومبر 1954ء نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ابھی ہمیں امریکہ سے مشن ہاؤس والوں نے لکھا کہ ہمارے مشن ہاؤس کے ساتھ ایک زمین ہے، جس میں اچھے پیمانہ پر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔یہ زمین اگر اس وقت لے لی جائے تو سات ہزارڈالر میں حاصل ہو سکتی ہے۔کیونکہ مالک کو ضرورت ہے اور وہ ستا د ینے کو تیار ہے۔لیکن ہم نے مجبوراً ان کو یہی لکھا کہ ہمارے پاس اتنا روپیہ ہی نہیں ، ہم کہاں سے دیں؟ اب اس کے نتیجہ میں یا تو سابق جگہ میں بہت چھوٹا سا کمرہ مسجد کا بنے گا یا پھر ہمیں کوئی نئی زمین مسجد کے لئے خریدنی پڑے گی اور نئی جگہ پر انتظام کرنا پڑے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 اکتوبر 1955 ء ) 455