تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 369

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 جنوری 1954ء ہمارے کارکن وعدوں میں کمی کرنے والوں پر چڑتے ہیں اور قربانی کرنے والوں کی طرف نہیں دیکھتے۔جماعت میں ایسے لوگ بھی ہیں، جنہوں نے اپنے سابقہ وعدوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔مثلاً کچھ دن ہوئے ، میرے سامنے ایک فہرست وعدہ کنندگان کی پیش ہوئی تھی۔اس میں سے ایک شخص کا چندہ پچھلے سال - 600 روپیہ تھا اور اس سال اس نے ایک ہزار کا وعدہ کیا ہے۔پس کارکنوں کو چاہئے کہ وہ دونوں کو دیکھیں۔کمزور پر چڑنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ استقلال اور قوی جد و جہد کے ساتھ کمزور کو طاقت دی جائے۔یہ ایک موڑ ہے، جو انیس سال کے گزرنے کے بعد سامنے آ گیا ہے۔جب یہ موڑ گزر جائے گا تو آگے کوئی موڑ نہیں آئے گا۔اب موت ہی ہے، جو چندہ دینے سے کسی کو روکے۔اور موت سے آگے تو ہم کسی سے چندہ لے بھی نہیں سکتے۔یعنی اس کے آگے اور کوئی موڑ نہیں ، سوائے اس کے کوئی شخص زندگی کے موڑ سے ہی مڑ جائے۔اور ایسے شخص کا واسطہ خدا تعالیٰ سے ہو جاتا ہے۔پس اس سال ہمیں خاص جد و جہد کی ضرورت ہے۔اس کے لئے میں نے فروری کا پہلا ہفتہ مقرر کیا ہے۔یکم فروری سے سات فروری تک ہفتہ تحریک جدید منایا جائے۔ان دنوں جماعت میں جلسے کئے جائیں اور ہر شخص کے پاس جماعت کے سیکرٹری اور صدر صاحبان پہنچیں اور دیکھیں کہ کوئی شخص اس تحریک میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے۔یا کون شخص ایسا ہے، جس نے اپنی حیثیت کے مطابق حصہ نہیں لیا ؟ اس کے متعلق میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی بتا دیا تھا کہ ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنی ماہوار آمدن کا چوتھا، نصف، تین چوتھائی یا اللہ تعالیٰ اسے توفیق دے تو ایک مہینہ کی ساری آمد تحریک جدید میں دے۔یعنی جس شخص کی ماہوار آمد ایک سور و پیر ہے، وہ کم سے کم پچیس روپے اس تحریک میں دے۔یا خدا تعالیٰ اسے توفیق دے تو پچاس پچھتر یا سوروپیہ اس تحریک میں دے۔پس اس ہفتہ میں لوگوں میں اس کی تحریک کی جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم نے تحریک جدید میں حصہ لینے کے لئے کم از کم پانچ روپیہ کی شرط لگائی ہے۔اگر کوئی شخص ایک ہزار روپیہ ماہوار والا بھی پانچ روپیہ دے کر اس تحریک میں شامل ہوتا ہے تو ہمیں اس کا انکار نہیں کرنا چاہئے۔ہاں اسے سمجھانا چاہئے کہ تم اپنی قربانی کا مقابلہ دوسروں کی قربانیوں سے کر کے دیکھ لو۔کجاوہ لوگ تھے، جنہوں نے پانچ پانچ، چھ چھ ماہ کی آمد میں تحریک جدید میں دے دیں اور کجا تم ہو کہ تم اپنی ماہوار آمد سے، جو ایک ہزار روپیہ ہے،صرف پانچ روپیہ اس تحریک میں دیتے ہو۔وہ تو پانچ ، پانچ ماہ کی آمد میں تحریک جدید میں دے دیتے تھے اور تم اپنی ماہوار آمد کا دوسواں 200 حصہ دیتے ہو۔گویا 369