تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 359

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده و 22 جنوری 1954ء خدا تعالیٰ کا فضل ہی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے کہ تم تحریک جدید میں حصہ لو وو خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء۔۔۔اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں ، جو میں نے خطبہ میں بیان کرنا تھا۔وہ مضمون میں تحریک جدید کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی جماعت کو بتایا تھا کہ تحریک کے دونوں دوروں کے جو وعدے آ رہے ہیں، وہ گزشتہ سالوں کی نسبت سے بہت کم ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس عرصہ میں کچھ کمی پوری کی گئی ہے۔یعنی جب میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی، اس وقت اس سال کے وعدوں اور گزشتہ سال کے وعدوں میں 33 34 فی صدی کا فرق تھا۔یعنی سو کی بجائے 66 کے وعدے آئے تھے۔لیکن اب فرق کم ہو گیا ہے۔اب 66 کی بجائے قریباً 80 فیصدی وعدوں کی گزشتہ سال سے نسبت ہے۔لیکن اب وعدوں کی تاریخ ختم ہو رہی ہے۔پندرہ فروری آخری تاریخ ہے، جس تک وعدے مرکز میں پہنچ جانے ضروری ہیں۔تین ، چار دن ڈاک پر لگ جائیں گے۔گویا وعدے زیادہ سے زیادہ 20 فروری تک وصول ہوں گے۔اور اس میں جتنے دن باقی رہ گئے ہیں، وہ اتنے تھوڑے ہیں کہ ان میں اس کسر کا پورا ہونا بہت مشکل نظر آتا ہے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ ہمارے اہم ترین کاموں میں سے غیر ملکوں میں تبلیغ اسلام کرنا ہے۔کیونکہ اسلام کی کمزوری اور ضعف کا موجب غیر مذاہب کا رویہ ہے۔اگر ہم اسلام کی صحیح تعلیم لوگوں کے سامنے پیش کریں اور اگر ہم ان میں سے کچھ حصہ کو مسلمان بنادیں تو لازمی طور پر ان کی دشمنی اور عداوت کمزور پڑ جائے گی۔اور آہستہ آہستہ ہوسکتا ہے کہ وہ سارے ہی ہمارے بھائی بن جائیں۔مثلاً جب ملک تقسیم نہیں ہوا تھا ، ہم ہندوؤں میں تبلیغ کرتے تھے تو پیچھے پیچھے مولوی آجاتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ آریہ بنا احمدی ہونے سے بہتر ہے۔اور زیادہ تر قریب رہنے والے چونکہ وہی لوگ ہوتے تھے، اس لئے ہمیں تبلیغ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔کیونکہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہی اسلام ہے، جو مولوی لوگ پیش کر رہے ہیں، احمدی تو تعداد میں بہت تھوڑے ہیں۔لیکن دوسرے ممالک میں چلے جاؤ تو وہاں اگر ہمارا مبلغ ہے تو وہ جو صحیح اسلام پیش کرتا ہے، لوگ بھی اسی کو صحیح اسلام سمجھتے ہیں۔صرف چند اور ٹینٹسٹ 359