تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 347
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم تحریک۔۔۔اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء احباب جماعت خصوصاً خواتین سے چندا ہم تحریکات خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953 ء بر موقع جلسہ سالانہ جو باتیں میں مردوں کو مخاطب کر کے کہوں گا، ان میں سے بیشتر کا تعلق عورتوں سے بھی ہوگا تاہم چند باتیں مخصوص طور پر میں ان کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔پہلی بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ میں نے احمدی خواتین کو تحریک کی تھی کہ وہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کے اخراجات اپنے ذمہ لیں تا کہ ان کے چندے سے یہ ترجمہ شائع ہو۔اس سے پہلے عورتوں کے چندہ سے لندن میں ہم نے مسجد تعمیر کی تھی۔اب یہ دوسرا کام ان کے ذمہ لگایا گیا ہے۔سو میں ان کی اطلاع کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو چکا ہے، اس پر نظر ثانی بھی ہو چکی ہے اور اب وہ پریس میں جاچکا ہے۔امید ہے کہ شاید تین، چار ماہ تک یہ شائع ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“ ایک اور تحریک میں نے عورتوں میں مسجد ہالینڈ کے لئے چندہ کی تھی۔اس چندہ میں پہلے سال تو عورتیں مردوں سے بڑھ گئیں، بعد میں چونکہ مردوں والی تحریک کو ایک وسیع رنگ دے دیا گیا، اس وجہ سے عورتوں کے چندہ کی نسبت گر گئی۔میں نے پہلے اس تحریک پر اس لئے زور نہ دیا کہ عورتوں نے اس اثناء میں اپنا ہال بھی بنایا ، جس کی مردوں کو اب تک توفیق نہیں ملی۔میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں عورتوں کو ہالینڈ کی مسجد کے لئے چندہ کی پھر تحریک کروں۔اس چندہ میں اس وقت تک 52 ہزار کے قریب روپیہ آچکا ہے اور اندازہ ایک لاکھ، پندرہ ہزار روپیہ کا ہے۔گویا 63 ہزار روپیہ بھی باقی ہے۔میں وو عورتوں میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ ہمت کر کے اسے بھی پورا کریں۔مجھے امید ہے کہ وہ پورا کریں گی۔عورت جب ارادہ کر لیتی ہے تو بسا اوقات اس کا عزم مردوں سے بڑھ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے کچھ ایسا ہی بنایا ہے کہ وہ باوجود بعض لحاظ سے کمزور ہونے کے متواتر اور مسلسل قربانی کے میدان میں مردوں سے آگے ہوتی ہے۔پس مجھے امید ہے کہ وہ اپنے اس چندہ کو بھی پورا کریں گی۔اس عرصہ میں اگر ضرورت ہوئی تو ہم تعمیر مسجد کا کام قرض لے کر پورا کریں گے۔لجنہ اماءاللہ کا ہال بھی اسی طرح تعمیر ہوا تھا کہ اس کے چندہ میں جو کی تھی ، اسے ہم نے قرض لے کر پورا کیا اور بعد میں عورتوں نے اپنا چندہ پورا ادا کر 347