تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 23

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو اقتباس از ملفوظات فرموده 29 مارچ 1948ء اب اسلام کو تمہاری جان کی ضرورت ہے ملفوظات فرمودہ 29 مارچ 1948ء جس طرح درخت مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح ایمان بھی مختلف قسم کے ہیں۔چندہ کا ایمان، نمازوں کا ایمان ، روزے کا ایمان اور جان کا ایمان وغیرہ۔تم نے چندہ کے ایمان کی گٹھلی کو قربانی وایثار کا پانی دیا تو وہ ترقی کر گیا اور آج دنیا کی بڑی سے بڑی جماعت بھی اس میں تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔مگر اب جان کے ایمان کی ضرورت ہے۔ایمان کا بیج تمہارے دلوں میں موجود ہے، صرف پانی کی ضرورت ہے۔لہذا میں ہر احمدی کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب دوسرے سے ملے تو اس سے یہ کہے کہ جان دینے کے لئے تیار ہو جاؤ کہ اب اسلام کو تمہاری جان کی ضرورت ہے۔(مطبوعہ روز نامہ الفضل یکم اپریل 1948ء) 23