تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 345
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرمود و 26 دسمبر 3 تبلیغ اسلام کے عظیم الشان کام کے لئے خصوصیت سے دعا ئیں کریں خطاب فرمود و 26 دسمبر 1953 ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور نے مختلف ممالک مثلاً جرمنی، ملایا، انڈونیشیا وغیرہ کے مبلغین اور احباب کی طرف۔آمدہ تاروں کا ذکر فرمایا۔جس میں انہوں نے حضور کی خدمت میں اور جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے احباب سے دعا کی درخواست کی تھی۔ان کے لئے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔""۔۔۔دوست تبلیغ اسلام کے اس عظیم الشان کام کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں، جو ہم نے بیرونی ممالک میں جاری کر رکھا ہے۔اسلام کے لئے یہ ایک بہت نازک زمانہ ہے۔چاروں طرف۔اسلام پر یورش ہو رہی ہے اور اسلام کے مورچے پر سوائے چند احمدی مبلغین کے اور کوئی بھی نہیں ہے۔آپ لوگ، جو یہاں جمع ہیں، آپ کی حیثیت ایسی ہے ، جیسے فوج کے لئے اسلحہ کے کارخانے کی ہوتی ہے۔جس طرح اگر فوج کے لئے اسلحہ مہیا نہ کیا جائے تو وہ بے کار ہو کر رہ جاتی ہے، اسی طرح اگر آپ اپنے مبلغین کی مدد نہ کریں گے تو ان کی زندگیاں بے کار ہو جائیں گی۔ان میں سے ایک ایک لاکھوں آدمیوں کا کام کر رہا ہے۔سامان، جو ہم نے ان کے لئے بہم پہنچایا ہے، وہ پہلے ہی نہایت قلیل ہے۔لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جماعت کی طرف سے اب اس میں اور بھی کوتاہی ہو رہی ہے۔چنانچہ اس دفعہ تحریک جدید کے وعدے پوری طرح نہیں پہنچ رہے، جو بہت تشویش کی بات ہے۔میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا ہم اپنے مبلغین کے لئے اخراجات مہیا کر سکیں۔اس ضمن میں ، میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جو دوست یہاں آئے ہیں، وہ تحریک جدید کے دفتر میں جا کر یہ تسلی کر لیں کہ ان کے اور ان کی جماعتوں کے وعدے پہنچ گئے ہیں؟ اگر نہ پہنچے ہوں تو وہ دفتر میں اپنے وعدوں کا اندراج کرا دیں۔تاکہ تبلیغ اسلام کا جو کام ہم نے شروع کر رکھا ہے، اس میں کوئی روک واقع نہ ہو۔(مطبوعه روز نامه مصلح یکم جنوری 1954 ء) 345