تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 343
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 04 ستمبر 1953ء حیثیت صرف ایک روپیہ کی ہے۔لیکن پھر بھی اگر موجودہ مشنوں کو اعلی پیمانہ پر قائم کیا جائے ، اگر انہیں سائر اخراجات عمدگی سے دیئے جائیں تو وہ کئی گنا زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ہم عام طور پر ایک مبلغ کو چار، پانچ پونڈ ماہوار تبلیغ کے لئے دیتے ہیں۔اب تم سمجھ سکتے ہو کہ کیا وہ اس رقم میں ملک کے وسیع دورے کر سکتا ہے؟ وہ لٹریچر شائع کر سکتا ہے؟ وہاں تو ایک لیکچر کے لئے اتنی رقم میں ایک دفعہ ایک ہال ہی کرایہ پر لیا جا سکتا ہے۔پھر وہ اس جگہ تک پہنچے گا کس طرح؟ پھر انٹرسٹ رکھنے والوں کولٹر پچر کیسے مہیا کرے گا ؟ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم اپنے مبلغین کو کم از کم سو سو پونڈ ماہوار سائز کے لئے دیں تو انہیں کسی حد تک آزادی نصیب ہو سکتی ہے کہ وہ ملک کے دورے کریں ، لیکچر دیں اور لٹر پر تقسیم کر سکیں۔اس دن کے لئے ہمیں تیار ہونا چاہئے۔اور یہ تیاری تبھی ہو سکتی ہے، جب جماعت کا ہر فرد یہ محسوس کرے کہ اس کی زندگی کے تمام کاموں میں سے سب سے اہم کام تبلیغ اور اشاعت اسلام ہے۔اس وقت ہمارے مشن زیادہ تر افریقن اور ایشیائی ممالک میں ہیں، کچھ مشن یورپین اور امریکن ممالک میں بھی ہیں۔ہم نے ان مشوں کی تعداد کو بڑھانا ہے اور انہیں اس قدر مضبوط کرنا ہے کہ ہم اسلام کو پھیلا سکیں۔اگر ہم ایسا نہ کریں تو جو بیج ہم نے پھینکا ہے ، وہ بھی رائیگاں جائے گا۔تم جانتے ہو کہ جب تم کسی کھیت میں گندم بوتے ہو تو پھر اس کی نگہداشت کرتے ہو، اسے وقت پر پانی دیتے ہو، تب جا کر تم اس کھیت سے فصل حاصل کرتے ہو لیکن اگر تم ایک ایکٹر میں 25-20 سیر دانے پھینک دو اور پھر اس میں ایک لوٹا پانی کا گرا دو تو تمہارے 25-20 سیر دانے ، جو تم نے بیج کے طور پر پھینکے تھے، وہ بھی ضائع ہو جائیں گے اور کسی فصل کی بھی تم امید نہیں کر سکو گے۔اس طرح اگر ہم نے تبلیغ کے اخراجات کو نہ بڑھایا تو موجودہ دوسو مبلغ بھی ضائع ہو جائیں گے، اگر ان مبلغین کے لئے سامان بہم نہ پہنچائے گئے تو ظاہر ہے کہ موجودہ حالت میں تو ہم ان کے لئے خوراک بھی مہیا نہیں کر رہے۔پس چاہئے کہ جماعت قربانی کے لئے تیار ہو جائے۔ہر احمدی فرد، ہر سیکرٹری اور ہر پریذیڈنٹ اور ہر بارسوخ آدمی کا فرض ہے کہ وہ جماعت کے تمام افراد میں تحریک کر کے ان سے تحریک جدید کے وعدے لے، ان وعدوں کی اطلاع مرکز کو دے اور پھر ان کی وصولی کے لئے پوری کوشش کرے۔تا دور اول سے دور دوم کی طرف آنے کی وجہ سے تحریک جدید کو نقصان نہ پہنچے بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر جائے“۔مطبوعه روز نامہ اصلح کراچی 13 دسمبر 1953ء ) روزنامہ 343