تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 285 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 285

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952ء تحریک جدید کی بنیاد انہی اصول پر ہے، جن پر اسلام کی بنیاد ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952ء۔۔۔اس کے بعد میں آج کا خطبہ شروع کرتا ہوں۔جو تحریک جدید کے انیسویں سال کے متعلق ہے۔تحریک جدید 34ء میں شروع ہوئی۔1934 ء کے نومبر میں اس کا اعلان ہوا اور اب 1952ء کا نومبر ہے۔گویا وعدوں کے لحاظ سے 18 سال ختم ہو گئے ہیں اور انیسواں سال شروع ہو گیا ہے۔اور ادائیگی کے لحاظ سے اگلے سال نومبر تک انیسواں سال ختم ہو جائے گا۔تحریک جدید کی بنیاد در حقیقت انہی اصول پر ہے، جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔اسلام کی بنیاد بھی اس بات پر رکھی گئی تھی کہ خدا تعالیٰ کے کلام کی تشہیر اور ترویج کی جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو پیغام دیا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس پیغام کو ساری دنیا تک پہنچائیں۔اگر ہم اس پیغام کو ساری دنیا تک پہنچاتے ہیں تو دنیا اس پیغام سے غافل نہیں ہوگی اور لوگوں کو ایمان لانے کا موقع مل جائے گا۔اگر کسی شخص کو کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچ جاتا ہے اور وہ ایمان نہیں لاتا تو ہماری ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے اور اس کی ذمہ داری شروع ہو جاتی ہے۔اور اگر اس تک خدا تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچتا تو ہماری ذمہ داری رہ جاتی ہے اور اس کی ذمہ داری شروع نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ ظالم نہیں۔وہ اس شخص پر گرفت کرتا ہے، جس پر حجت پوری ہو جاتی ہے۔اگر ہم اس تک خدا تعالیٰ کے پیغام کو پہنچائیں گے تو حجت بھی پوری ہوگی اور اگر ہم اس تک خدا تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچاتے تو اس پر حجت پوری نہیں ہو سکتی۔پس تحریک جدید کی بنیاد بھی اس بات پر ہے کہ اسلام کے نام کو روشن کیا جائے اور قرآن کریم کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کے ماتحت بیرونی دنیا میں مبلغ بھجوائے گئے۔تحریک جدید کے جاری ہونے سے قبل صرف چند ممالک میں ہمارے مبلغ تھے۔ایک مبلغ امریکہ میں تھا، ایک مبلغ انگلینڈ میں تھا، ایک شام میں تھا، افریقہ اور انڈونیشیا میں بھی ہمارے مبلغ تھے۔لیکن تحریک جدید کے جاری ہونے کے بعد انڈونیشیا کے مبلغ کئی گنے زیادہ ہو گئے ، امریکہ کے مبلغ چار گنے زیادہ بڑھ گئے ، ہالینڈ، جرمنی ، سپین، سوئٹزر لینڈ اور ایک عرصہ تک فرانس میں نئے مشن کھولے گئے۔اور اب خدا تعالی کے فضل سے وہاں جماعتیں قائم ہیں اور دین سیکھنے کے لئے بعض طالب علم بھی یہاں آئے ہیں۔285