تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 279 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 279

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود و02 مئی 1952ء نئے شامل ہونے والے پہلوں کے مقابلہ میں نواں حصہ قربانی کر رہے ہیں " خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مئی 1952ء تحریک جدید کے چندہ کو لے لو تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ پہلے لوگ جو تھے، انہوں نے تین لاکھ تک اس چندہ کو پہنچایا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ نئے آدمیوں کو اس حساب سے بارہ لاکھ تک چندہ پہنچانا چاہئے تھا۔مگر ان کا چندہ ایک لاکھ، چالیس ہزار تک پہنچا ہے۔گو یا دفتر دوم میں شامل ہونے والے پہلوں سے قریبا نواں حصہ قربانی کر رہے ہیں۔اگر ان کی مالی حالت کی زیادتی کو دیکھا جائے ، اگر ان کی تعداد کی زیادتی کو دیکھا جائے اور پہلوں کے مقابلہ پر اسے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ نواں حصہ قربانی کر رہے ہیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم جون 1952ء) 279