تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 245

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء نہیں بڑھا سکتا تھا ؟ آخر سوچنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر کیوں اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اس نے موسیٰ سے تھیں راتوں کا جو وعدہ کیا تھا، اسے اس نے چالیس راتوں میں بدل دیا ؟ اس لئے کہ تمہیں دن کی عبادت سے چالیس دن کی عبادت زیادہ مبارک ہے۔اگر موسیٰ کو میں کی بجائے چالیس دن عبادت کرنے کا موقع مل گیا تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا احسان ہوا ظلم نہ ہوا۔اسی طرح اگر تمہیں ساری عمر دین کے لیے قربانی کرنے کا موقع مل جاتا ہے تو تمہارے لئے دائمی طور پر خدا تعالیٰ کی برکتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔لیکن پھر بھی جو شخص سمجھتا ہے کہ دین کے لئے چندہ دینا اس کے لئے بوجھ ہے اور وہ انیس سال سے زیادہ یہ قربانی کرنے کی اپنے اندر طاقت نہیں پاتا، میں اس کہوں گا کہ دین کو بے شک قربانی کی ضرورت ہے، اسلام کو بے شک قربانی کی ضرورت ہے، لیکن اگر یہ قربانی تم پر بوجھ ہے تو تم پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ تم ایک پیسہ بھی اسلام کی خدمت کے لئے دو۔تمہارا پیسہ ہمارے لئے گندہ اور ناپاک ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ تمہارے پیسوں کے ساتھ ہم اسلام کے پاک اموال کو بھی ملوث کر دیں۔یہ تحریک صرف اسی شخص کے لئے ہے، جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربانی کرنا، اپنے لئے برکت اور فضل اور احسان سمجھتا ہے۔جو سب کچھ دینے کے باوجود یہ یقین رکھتا ہے کہ اس نے خدا اور اس کے دین کے لئے احسان نہیں کیا بلکہ خدا نے اس پر احسان کیا ہے کہ اس نے اسے خدمت کی توفیق دی۔پس ہر وہ شخص ، جو کہتا ہے کہ اس تحریک میں شمولیت اس کے لئے بوجھ ہے، میں اسے کہتا ہوں کہ تم چپ رہو، جب تک خدا تمہارے ایمان کو درست نہ کر دے، اس وقت تک تم ایک پائی بھی چندہ مت دو۔اور پھر دیکھو کہ خدا اس سلسلہ کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے؟ پس اس اعلان کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے سال کو شروع کرتا ہوں۔لیکن ابھی اس خطبہ کے کئی حصے باقی ہیں، جو میں انشاء اللہ اگلے خطبہ یا خطبات میں بیان کروں گا۔انشاء اللہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 04 دسمبر 1951 ء ) 245