تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 211
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء اس وقت وعدہ پورا کر لیتے تو اب چھاتی تان کر پھرتے کہ ہم نے تبلیغ کے لئے جس رقم کا وعدہ کیا تھا، وہ ہم ادا کر چکے ہیں۔اب سردیوں کا موسم آنے والا ہے، کسی نے لحاف بنانا ہے، کسی نے سردیوں کے لئے کپڑوں کی مرمت کرانی ہے، جس پر کافی خرچ آئے گا اور پھر بچوں کے لئے اور اپنے لئے گرم کپڑے بنوانے ہیں۔گرمیوں میں بستروں کی ضرورت نہیں ہوتی ، بستروں اور زیادہ کپڑوں کے بغیر بھی کام چل سکتا ہے۔میں اس دفعہ بعض وجوہات کی بناء پر کسی پہاڑ پر نہیں جاسکا، ساری گرمیاں یہیں رہا ہوں۔میں نے مہینہ بھر قیص نہیں پہنی۔رات کو صرف نہ بند باندھ کر سوتا رہا ہوں۔کیونکہ سرسے پیر تک گرمی کے دانوں کی وجہ سے زخم پڑے ہوئے تھے۔کھانا کھانا چاہتا تھا تو بھوک محسوس نہیں ہوتی تھی۔لیکن سردیوں میں زیادہ کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کھایا پیا اچھا جاتا ہے۔پس اس وقت تو آپ لوگوں کے سامنے سردیوں کے اخراجات آ چکے ہیں، جو عام طور پر نومبر، دسمبر تک ہوتے ہیں۔اس کے بعد انسان اس بوجھ سے فارغ ہو جاتا ہے۔پس قربانی کا بہترین وقت جنوری سے لے کر جون جولائی تک ہوتا ہے، خرچ کم ہوتا ہے اور زمینداروں کی دونوں فصلوں کی آمد اس عرصہ میں آجاتی ہے۔اور پھر تازہ وعدہ کی وجہ سے دلوں میں جوش ہوتا ہے۔جو اس وقت کو گزار دیتا ہے، وہ اپنے آپ کو وعدہ خلافی کے خطرہ میں ڈال دیتا ہے۔میں اس بات کا اقرار کروں گا کہ یہ پہلا سال ہے، جس میں میرا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا تھا۔لیکن اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ میں وعدہ پورا کر چکا ہوں۔قریباً ایک ماہ ہوا کہ دفتر والوں نے مجھے یاد دہانی کرائی۔اس پر میں نے انہیں کہا کہ تم نے اس سے پہلے مجھے کیوں یاد نہیں کرایا؟ لیکن کل میں نے دفتر میں چیک دے دیا ہے کہ وہ تحریک جدید کوادا کر دیں۔معلوم نہیں کہ انہوں نے وہ چیک دے دیا ہے یا نہیں ؟ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ چیک خزانہ میں پہنچ چکا ہے۔میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں مارچ ، اپریل تک اپنا وعدہ ادا کر دوں۔مارچ، اپریل میں وعدہ پورا کرنا آسان ہوتا ہے اور انسان فارغ ہو کر اگلے سال کے متعلق سوچ بچار کرتا ہے اور اس کے لئے سکیمیں بنانا شروع کر دیتا ہے۔اگر نئے سال کے وعدہ تک بوجھ سر پر رہے تو وقت آنے پر انسان بزدل ہو جاتا ہے۔ایک طرف بھوک نہ لگنے کی وجہ سے طبیعت پریشان ہوتی ہے تو دوسری طرف شدت گرمی اور تپ وغیرہ کے ساتھ جان نکل رہی ہوتی ہے۔پھر سردی کے اخراجات کا فکر شروع ہو جاتا ہے۔اس طرح نئے وعدہ تک انسان کی جان نکل جاتی ہے اور اس کے لئے وعدہ میں اضافہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اگر جنوری سے اگست تک وعدہ ادا کیا جاتا تو نئے وعدہ سے دس ماہ قبل وہ اکثر کر چلتا اور نیا وعدہ بڑھ چڑھ کر کرتا۔پہلے وعدہ ادا کرنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایک لمبا عرصہ بوجھ سے فارغ رہنے کی وجہ سے قربانی میں بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔211