تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 203

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم جماعت کے نوجوان سنیماؤں میں جاتے ہیں۔لیکن اب بعض اوقات ایسی شکایات ملتی ہیں۔جن سے معلوم ہوتا ہے یہ سارے تو نہیں لیکن ایک تعداد نو جوانوں کی سنیماؤں میں جاتی ہے۔اگر سولر کا سنیما میں جائے اور چار آنہ کا بھی ٹکٹ ہو تو تین سو روپیہ سالانہ ہمارا اس طرح ضائع ہوتا ہے۔اگر یہ روپیہ تحریک میں جا تا تو اس سے عظیم الشان فائدہ ہوتا۔پھر کھانے میں صحیح طور پر بچت کی جائے تو پانچ ، چھ روپے ماہوار کی بچت ہو جاتی ہے اور ایک غریب سے غریب آدمی بھی اٹھنی ماہوار بچالیتا ہے۔اب اگر اٹھنی ماہوار کا بھی اندازہ رکھا جائے تو کتنی بچت ہوسکتی ہے۔اگر جماعت کا ہر بچانے والا اٹھنی ماہوار بھی بچالے اور اس کا نصف بھی تحریک میں دے تو لاکھوں روپے کی آمد ہوسکتی ہے۔اگر ایک آنہ بھی ماہوار آئے تو موجودہ بجٹ سے 75000 ہزار روپے زیادہ آمد ہو سکتی ہے۔وو تم لغو باتوں سے الگ ہو جاؤ۔خواہ ملک کے لئے قربانی کا سوال ہو یا مذ ہب کے لئے۔وہ راستہ قربانی کا اختیار کرو، جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے۔نہ نعرے ملک کے کام آتے ہیں، نہ وعدے دین کے کام آتے ہیں۔ٹیکسوں کا صحیح ادا کرنا اور دفاع کے اصول سیکھنا ، ملک کے لئے ضروری ہے۔اور چندوں کے وعدے کرنا اور پھر وقت پر ادا کرنا اور نیک نمونہ اور تبلیغ دین کے لئے ضروری ہے۔تم میں سے بعض جب غیر احمدیوں سے بات کرتے ہیں تو ان کے منہ سے جھاگ آنے لگتی ہے کہ ہم نے فلاں ملک میں تبلیغ کی ہے، فلاں ملک میں مبلغ بھیجے ہیں۔حالانکہ انہوں نے تحریک جدید میں پانچ روپے کا حصہ بھی نہیں لیا ہوتا۔جس شخص نے سو روپیہ ماہوار دیا ہوتا ہے ، وہ تو خاموش رہتا ہے لیکن جس نے اس میں سرے سے حصہ ہی نہیں لیا ہوتا ، وہ جب کسی غیر احمدی سے بات کرتا ہے تو اس کے منہ سے جھاگ آنے لگتی ہے۔اگر یہ بات واقعی اچھی اور قابل فخر ہے کہ جماعت نے غیر ممالک میں مشن کھولے ہیں، جن کے ذریعہ اسلام کی تعلیم کو پھیلایا جارہا ہے تو تم تکلیف اٹھا کر بھی تحریک جدید میں حصہ لو۔یہ کوشش کرو کہ سوائے اشد معذور پن کے سب لوگ اس میں حصہ لیں۔کوئی ایسا آدمی جو مالی لحاظ سے اس تحریک میں حصہ لینے کے قابل ہے، اس سے پیچھے نہ رہے۔اور پھر باہر کی جماعتوں میں اپنا نمونہ پیش کرو۔میں نے اپنے گھر کے افراد کو چیک کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے ہمارے خاندان کے افراد کی طرف سے بھی چندہ تحریک جدید کی وصولی کم ہوئی ہے۔گو اس بات کا آپ کو پتہ نہیں۔لیکن مشہور ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔خاندان مسیح موعود کے دلوں پر ربوہ کی جماعت کا اثر پڑا اور انہوں نے بھی سستی کی اور پھر اذ فسدت فسد الجسد كله جب مرکزی خرابی ہوئی ، دوسروں پر بھی اس کا اثر ہوا۔203