تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 127
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جنوری 1950ء خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرو، جو اس نے تمہیں دی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1950ء۔اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔میں نے اس دفعہ جب تحریک جدید دفتر اول کے سولہویں اور دفتر دوم کے چھٹے سال کی تحریک کی تو اس وقت یہ بیان کرنا بھول گیا کہ وعدوں کی آخری میعاد کیا ہوگی ؟ پھر جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی تقریر کے نوٹوں میں ، میں نے یہ بات درج کی تھی کہ میعاد کا اعلان کروں گا۔لیکن جب تقریر کے لئے کھڑا ہوا اور دوسرے مضامین لمبے ہو گئے تو یہ بات ذہن سے اتر گئی۔اس کے بعد ارادہ تھا کہ خطبہ جمعہ میں ، جو اس سال کا پہلا خطبہ ہوگا ، میں میعاد کا اعلان کروں گا۔لیکن بیماری کی وجہ سے پچھلے جمعہ میں خطبہ کے لئے نہ آسکا۔اس لئے آج میں اس بارہ میں اعلان کرتا ہوں اور چونکہ اعلان کرنے میں اب دیر ہو گئی ہے، اس لئے میں میعاد کو کچھ لمبا کر دیتا ہوں۔یعنی پہلے وعدوں کی آخری میعاد 7 فروری ہوتی تھی اور اس وقت تک مخلصین جماعت کوشش کرے کے پورے وعدے لکھوا دیتے تھے۔لیکن اس دفعہ چونکہ میعاد کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لئے لوگ اس دبدبہ میں رہے کہ پتہ نہیں تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد کیا ہوگی؟ اس لئے بجائے 7 فروری کے میں 28 فروری آخری میعاد مقرر کرتا ہوں۔یعنی 28 فروری تک جو دوست اپنے وعدے لکھوا دیں گے، ان کے وعدوں کو قبول کر لیا جائے گا۔یا یکم مارچ تک جو وعدے ڈاک میں ڈال دیں گے، ان کے متعلق سمجھ لیا جائے گا کہ انہوں نے وقت کے اندر اندر وعدہ لکھوا دیا ہے۔میں نے گذشتہ تحریک کے اعلان کے موقع پر خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ وہ خصوصیت کے ساتھ تحریک جدید دفتر دوم کی طرف توجہ کریں۔بعض جماعتوں کی طرف سے اطلاع آئی ہے کہ وہ اس کام کے لئے کوشش کریں گی۔اور یہ کہ وہ اپنا پور از ور لگائیں گی کہ سال ششم میں زیادہ سے زیادہ وعدے کئے جائیں اور کوئی نو جوان اس میں حصہ لینے سے پیچھے نہ رہے۔لیکن جو اعداد و شمار میرے سامنے پیش کئے گئے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال کے وعدے گذشتہ سال کے وعدوں کے مقابلہ میں 60 فیصدی ہوئے ہیں۔گویا بجائے بڑھنے کے پچھلے سال سے بھی وعدے 40 فیصدی کم ہیں۔اسی طرح اس وقت تک 127