تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 109
زیک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء سے بھی زیادہ قربانی کی ہے۔لیکن بہر حال جماعت نے قربانی کی اعلیٰ درجہ کی مثال پیش کی ہے۔اس لحاظ سے ہمارا یہاں کا بجٹ 18 لاکھ کا ہونا چاہیے بلکہ اس سے بھی زیادہ لیکن ہمارا بجٹ بہت کم ہے۔صدر انجمن احمدیہ کی موجودہ آمدن صرف آٹھ نو لاکھ ہے۔حالانکہ ہندوستان کے احمدیوں کی مالی حالت پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہے۔ان کی آمد میں محدود ہو چکی ہیں اور ابھی بہت سی جماعتیں باقی ہیں، جن کی طرف سے چندہ کی تفصیلات وصول نہیں ہوئیں۔ہوسکتا ہے کہ قادیان سے وابستہ جماعتوں کا بجٹ دولاکھ تک پہنچ جائے۔جب میں خلیفہ ہوا تھا، ہمارا بجٹ 60 ہزار روپیہ کا تھا۔گویا قادیان سے وابستہ جماعتوں کا سالانہ بجٹ ، اس بجٹ کے تین گنے سے بھی زیادہ ہے۔پس یہاں کی جماعتوں کو قربانی میں بہت زیادہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مومن کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ پیچھے نہ رہے۔پس میں اس دعا کے ساتھ کہ خدا تعالیٰ آپ سب کو ایمان میں ہر روز بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ، اس سولہویں سال کی تحریک کو شائع کرتا ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے بقائے بھی ادا کریں گے اور پہلے سے زیادہ وعدے بھی لکھوائیں گے۔اور خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا ندر ہے، جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو اور پھر کوئی رقم ایسی نہ رہے، جو وصول نہ ہو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 02 دسمبر 1949ء) 109