تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 545 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 545

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء جرمن وزیر نے اعلان کیا ہے کہ لڑنے کا نتیجہ ہمارے حق میں اچھا نہیں، اس لئے ہمیں اب مقابلہ نہیں کرنا چاہئے۔جس طرح بھی ہو، اب اتحادیوں سے مل کر اپنے ملک کی آبادی کی فکر کرنی چاہیے۔اس اعلان کی وجہ سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ خفیہ طور پر معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔اگر معاہدہ پر دستخط نہ ہوتے تو جرمن وزیر یہ اعلان نہ کرتا۔اس کا یہ اعلان کرنا کہ اب ہم ان کے رحم پر ہیں اور ہمیں اب اپنے ملک کی درستی اور آبادی کی فکر کرنی چاہیے تا ہمارے بھوکوں کو روٹی مل سکے۔ظاہر کرتا ہے کہ مخفی طور پر دستخط ہو چکے ہیں یا مخفی طور پر فیصلہ ہو چکا ہے، صرف اعلان باقی ہے۔28 یا 29 اپریل کو ہٹلر مارا گیا، در حقیقت ہٹلر کی موت اور جنگ کا خاتمہ ایک ہی تھے۔اور وہ جنگ جس کے ساتھ تحریک جدید کا تعلق تھا، اس کے پہلے دور کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو گئی۔باقی رہی جاپان کی جنگ ، وہ اس جنگ کا تتمہ ہے۔جب بڑا دشمن مارا گیا تو یہ بہت معمولی چیز ہے اور نسبتی طور پر کمزور ہے اور اس کو مٹانا کچھ مشکل نہیں۔اب عالمگیر جنگ نہ رہی۔اگر جرمن اور اٹلی فتح ہو جائیں تو باقی جنگ کا قریب میں ہی خاتمہ سمجھنا چاہیے۔جاپان کی جنگ کی صورت لوکل جنگ کی ہے اور وہ بمشکل دنیا کے 1/10 حصہ میں رہ جائے گی۔باقی کا9/10 دنیا میں جنگ ختم ہو جائے گی۔تو اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ بغیر اس کے نہ کوئی رؤیا ہو، بغیر اس کے کہ کوئی الہام ہو، یہ بات میخ کی طرح میرے دل میں گڑی ہوئی تھی ، پھر وہ لفظا پوری ہوئی“۔( مطبوعہ افضل 24 مئی 1945ء) 545