تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 436

خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم دوسری زبان جرمنی ہے۔جرمنی میں مسجد قائم کرنے میں چونکہ ہماری جماعت کی عورتوں نے حصہ لیا تھا، اس لیے میں ان کی اس نیکی کی یادگار کے طور پر اعلان کرتا ہوں کہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور جرمن زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی ، اسی طرح جرمن زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور جرمن زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی لجنہ اماءاللہ کے چندے سے ہوگی۔تیسری زبان ڈچ ہے، جس پر کلکتہ کے حلقہ کی طرف سے جمع شدہ روپیہ خرچ کیا جائے گا۔گویا ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت ، اسی طرح ڈچ زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی حلقہ کلکتہ کے چندے کے ذریعہ ہوگی۔کیونکہ جاوا اور سماٹرا کا ان علاقوں کے ساتھ تعلق ہے، جن میں کئی کروڑ مسلمان آبادی ہے اور وہ ڈچ حکومت کے ماتحت رہتے ہیں، ان میں تبلیغ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کلکتہ کی طرف سے جو ترجمة القرآن شائع ہو، وہ ڈچ زبان میں ہو۔دہلی کی زبان اردو ہے، جو ہندوستان کی لینگو افرنیکا کہلاتی ہے۔دوسری طرف یورپ کی لینگو افریکا فرانسیسی زبان کہلاتی ہے۔اس مناسبت کی بناء پر میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کی چھپوائی ، اسی طرح فرانسیسی زبان میں اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کی چھپوائی ، حلقہ دہلی کے چندہ سے ہوگی۔اور چونکہ میں نے اسلامی ممالک کو صوبہ سرحد والے علاقہ میں شامل کیا ہے اور ان علاقوں میں رہنے والوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو ادا کریں، جو ان پر اپنے ان آباؤ اجداد کی طرف سے عائد ہوتی ہے، جنہوں نے مدتوں تک سپین پر حکومت کی اور پھر بزدلی سے اس ملک کو چھوڑ دیا۔اس لیے میں ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا خرچ اور ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کی اشاعت کا خرچ ، اسی طرح ہسپانوی زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ہسپانوی زبان میں کسی ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ صوبہ سرحد کے حلقہ پر ڈالتا ہوں اور فیصلہ کرتا ہوں کہ یہ ترجمہ ان کے جمع کردہ چندہ سے شائع کیا جائے۔پرتگیزی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ میں حیدرآباد دکن کے سپرد کرتا 436