تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page ii

بسم الله الرحمان الرحيم پیش لفظ خلافت احمدیہ کی بے شمار برکات میں سے ایک تحریک جدید بھی ہے۔یہ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کے ان احسانات میں سے ہے، جو آپ نے جماعت پر کئے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص فضل فرمائے اور جماعت کو ہمیشہ خلافت کی برکت سے مستفیض فرماتا رہے۔آمین یہ خالصہ ایک الہی تحریک ہے ، جو مشیت ایزدی سے جاری کی گئی۔جیسا کہ حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔وو میں نے کہا ہے کہ میں نے تحریک جدید جاری کی مگر یہ درست نہیں۔میرے ذہن میں یہ تحریک بالکل نہیں تھی۔اچانک میرے دل پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ تحریک نازل ہوئی۔پس بغیر اس کے کہ میں کسی قسم کی غلط بیانی کا ارتکاب کروں میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ تحریک جدید جو خدا نے جاری کی۔میرے ذہن میں یہ تحریک پہلے نہیں تھی ، میں بالکل خالی الذہن تھا۔اچانک اللہ تعالیٰ نے یہ سکیم میرے دل پر نازل کی اور میں نے اسے جماعت کے سامنے پیش کر دیا۔پس یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالی کی نازل کردہ تحریک ہے۔ایک اور موقع پر فرماتے ہیں:۔وو خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942 ء ) یہ اس کا کام ہے اور اسی کی رضا کے لئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ، جو خدا تعالی کی طرف سے بلاوا سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور خدا تعالی رحم کرے اس پر ، جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہوتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944 ء)