تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 804
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1947ء بنائے پھرتے ہو؟ بگڑے ہوئے امام اور بگڑے ہوئے سیکرٹری کی اتنی بھی حیثیت نہیں، جتنی اس مری ہوئی مکھی کی ہوتی ہے، جو دودھ میں پڑی ہوئی ہو۔کبھی مری ہوئی لکھی کو نکال کر پھینکنے میں تم درد محسوس کرتے ہو؟ اسی طرح بگڑی ہوئی جماعت کی بھی اتنی حیثیت نہیں، جتنی ایک مری ہوئی لکھی کی ہوتی ہے۔اگر امیر اور پریذیڈنٹ دودھ یا چائے میں پڑی ہوئی مردہ مکھی کو نکال کر پھینکنے میں کوئی درد محسوس نہیں کرتے تو بگڑی ہوئی جماعت کو الگ کرنے میں انہیں کیوں تکلیف محسوس ہوتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جماعت کی اصلاح کی اہمیت افسروں کے مد نظر نہیں۔صرف جماعت کی تعداد کی اہمیت ان کے مد نظر ہے۔جماعت سمجھتی ہے کہ اگر ان کا ڈگری یافتہ امام ہو گا تب وہ معزز ہوگی۔حالانکہ یہ نہایت ہی حقیر اور ذلیل خیال ہے۔اور امرا اور سیکرٹری یہ سمجھ رہے ہیں کہ جماعت کے افراد کی جتنی تعداد زیادہ ہوگی ، اتنی ہی ان کی عزت ہوگی۔یہ بھی نہایت ذلیل اور گرا ہوا خیال ہے۔اگر لاہور کی جماعت بجائے چھ یاپانچ یا چار ہزار ہونے کے صرف چالیس افراد پر مشتمل ہو، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہوں مگر وہ مخلصین کی جماعت ہو تو وہ ہزار چاند لگادے گی جماعت کے ماتھے پر۔اور اگر جماعت کے امیر اور سیکریٹری بجائے بیرسٹ اور وکیل اور ایم۔اے اور بی۔اے ہونے کے ایسے افراد ہوں، جو خواہ دیا سلائی بیچ کر گزارہ کرتے ہوں یا رسیاں بٹ کر گزارہ کرتے ہوں مگر وہ مخلص اور کام کرنے والے وجود ہوں تو وہ جماعت کے ماتھے پر ہزار چاند لگادیں گے۔پس جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور عہدیداران کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔میں نہیں جانتا کہ دونوں میں سے کس کا قصور ہے؟ یاممکن ہے دونوں کا ہی قصور ہو۔بہر حال ذہنیت گندی ہے۔افسر سمجھتے ہیں کہ جماعت کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی ، اتنی ہی ان کی عزت ہوگی۔اور جماعت سمجھتی ہے کہ اگر افسر بڑی بڑی ڈگریوں والے ہوں گے ، تب اس کی عزت ہوگی۔یہ دونوں نظریے نہایت گندے ناپاک اور ذلیل ہیں۔نہ جماعت کی تعداد کوئی اہمیت رکھتی ہے اور نہ افسروں کا ڈگری یافتہ ہونا کوئی اہمیت رکھتا ہے۔اگر ڈگریوں کے ساتھ ہی جماعت کو عزت ملتی ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کے پاس کون سی ڈگریاں تھیں؟ حضرت مسیح موعود کی جماعت کے پاس کون سی ڈگریاں تھیں؟ یا اب جو تمہاری جماعت کا امام ہے، اس کے پاس کون سی ڈگریاں ہیں؟ تب تو تم پہلے سے ہی ایک ذلیل جماعت ہو۔لاہور کا امیر یا سیکریٹری تم کو کیا عزت دے سکتے ہیں؟ جب تمہارا امام بھی تمہارے نقطہ نگاہ سے (نعوذ باللہ ) ایک ذلیل انسان ہے، کیونکہ ڈگریاں اس کے پاس نہیں۔اور اگر جماعت کی تعداد 891