تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 793
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1947ء تحریک جدید کے مقاصد کو سامنے نہ رکھنا، اپنی موت کا ثبوت بہم پہنچانا ہے "" خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1947ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو چار دنوں میں نومبر کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور نومبر کے آخر میں تیرہ سال سے میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں۔اب چودھویں سال کی تحریک کے اعلان کا وقت آگیا ہے اور جس طرح چودھویں رات کا چاند ایک مکمل چاند ہوا کرتا ہے، اسی طرح چودھویں سال کی تحریک بھی ایک ایسے موقعہ پر ہونے لگی ہے جبکہ تحریک جدید کا مقصد اپنے انتہا کو پہنچ رہا ہے۔تحریک جدید کی غرض یہ تھی کہ جماعت میں اسلامی شعار اور سادہ زندگی کی عادت پیدا کی جائے اور تبلیغ احمدیت اور تبلیغ اسلام کے کام کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی کوشش کی جائے۔جماعت کے ایک طبقہ نے اس کام میں حصہ لیا اور بڑے زور سے حصہ لیا ایک اور حصہ نے اس کام میں سستی اور غفلت دکھائی اور بعد میں اپنی سستی اور غفلت کا ازالہ کرتے ہوئے ، وہ اس تحریک میں شامل ہو گیا۔اور کچھ حصہ ایسا بھی تھا، جو نہ شروع میں شامل ہوا ، نہ درمیان میں شامل ہوا اور نہ آج تک اسے شامل ہونے کی توفیق ملی ہے۔گیارھویں سال سے تحریک جدید کے دفتر دوم کا بھی اعلان کر دیا گیا تھا۔تا کہ وہ نوجوان جو پہلے بچے تھے یا وہ بے کار، جن کی پہلے کوئی کمائیاں نہ تھیں، اب بڑے ہو کر با کار ہو کر اپنے اس فرض کو ادا کر سکیں ، جواللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر عائد ہوتا ہے۔ہماری جماعت ایک جماعت ہے، فرد نہیں۔فرد مرا کرتے ہیں، جماعتیں نہیں مرا کر تیں۔فرد کا کام ایک وقت پر جا کر ختم ہو جاتا ہے مگر جماعتوں کا کام کسی وقت ختم نہیں ہوتا۔سوائے اس کے کہ وہ آپ ہی ختم ہو جانا چاہتی ہوں۔پس تحریک جدید کسی ایک سال کے لئے نہیں، دو سال کے لئے نہیں، دس سال کے لئے نہیں، نہیں سال کے لئے نہیں ، سو سال کے لئے نہیں، ہزار سال کے لئے نہیں۔تحریک جدید اس وقت تک کے لئے ہے، جب تک جماعت کی رگوں میں زندگی کا خون دوڑتا ہے۔جب تک جماعت احمد کرنا احمد یہ احمد یہ دنیا میں کوئی مفید کام کرنا چاہتی ہے۔اور جب تک جماعت احمد یہ اپنے فرائض اور اپنے مقاصد کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھنا چاہتی ہے۔879