تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 65
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم "" اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جنوری 1941ء چندہ تحریک جدید کے وعدہ جات خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جنوری 1941ء اس کے بعد میں احباب کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔گو اس بات سے زیادہ تر فائدہ قادیان کے دوستوں کو ہی پہنچ سکے گا کیونکہ یہ بات ان تک آج ہی پہنچ جائے گی۔میں نے تحریک جدید کے وعدوں کے لئے آخری تاریخ 7 جنوری 1941 ء مقرر کی تھی۔آج 3 ہے اور اس لحاظ سے صرف چار روز باقی ہیں اور اس تنگ وقت میں یہ بات بیرونی جماعتوں کو پہنچنی مشکل ہے۔بیرونی جماعتوں کے لئے حسب قاعدہ سابق 8 جنوری کی تاریخ آخری ہے، یعنی جن خطوط پر 8 جنوری کی مہر ہو گی ، وہ وعدے میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔آخری تاریخ تو سات ہے۔مگر سات کی شام کو چونکہ ڈاک نہیں نکل سکتی۔اس لئے 8 کی مہر والے خطوط میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔اس دفعہ چونکہ میں نے میعاد بہت کم مقرر کی تھی۔اس لئے جو لوگ پوری طرح کام نہیں کر سکے اور جلسہ کی وجہ سے ان کو موقع بھی کم مل سکا ہے۔دس دن تو کم از کم جلسے میں چلے گئے۔اس لئے ایسے لوگوں کے لئے میں اس میعاد میں توسیع نہیں کرتا۔البتہ جن کے لئے مجبوریاں تھیں، ان کیلئے 17 جنوری دوسری میعاد مقرر کرتا ہوں۔یہ میعاد قادیان کے لوگوں کیلئے نہیں۔کیونکہ ان کے حالات دوسروں سے مختلف ہیں۔یہاں کے دوستوں کو اگر جلسہ میں کام کرنا پڑا ہے تو معا بعد ان کیلئے فراغت بھی ہوگی۔انہوں نے کہیں آنا جانا نہ تھا۔یہیں کام شروع کرنا تھا اور یہیں ختم کر دینا تھا۔پس یہ دوسری میعاد قادیان اور قادیان کے ارد گرد کے لئے یعنی جو جماعتیں جماعت قادیان کے تابع ہیں نہیں۔ان کے لئے میعاد 8 جنوری کو ختم ہو جائے گی۔باہر کی جن جماعتوں کے لئے مشکلات تھیں اور جلسہ کی وجہ سے یا اور وجوہ سے جن کیلئے مجبوری تھی۔ان کیلئے میں پہلی میعاد کو لمبا نہیں کرتا۔البتہ دوسری میعاد مقرر کر دیتا ہوں۔جو دوست اپنے خطوط 18 کو ڈاک میں ڈال دیں گے۔ان کے وعدے میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔(چونکہ یہ خطبہ آٹھ دن تک شائع نہیں ہو سکا۔اب یہ میعاد 31 جنوری 1941 ء تک بڑھائی جاتی ہے۔امید ہے اس عرصہ تک سب دوست اور جماعتیں اپنے وعدے دفتر بھجوا دیں گے)۔65