تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 757
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 07 فروری 1947ء وو ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 07 فروری 1947ء آج سات تاریخ ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد تین دن تک ختم ہو رہی ہے۔اس وقت تک اس سال کے وعدوں کی مقدار گذشتہ سال سے قریبا چالیس ہزار روپیہ کم ہے۔(خطبہ کے بعد کوئی گیارہ ہزار کے وعدے اور آچکے ہیں۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر سال جماعت کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال سے بڑھتی چلی آرہی ہے۔میعاد میں سے اب صرف تین دن باقی ہیں یا اگر آج کا دن بھی شامل کر لیا جائے تو چار دن باقی ہیں۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، دس تاریخ کے چلے ہوئے وعدے بعد میں پانچ پانچ، چھ چھ دن تک آتے رہتے ہیں۔کیونکہ بعض جگہ ڈاک خانوں میں سے ہفتہ میں صرف ایک دفعہ اور بعض جگہ ہفتہ میں دو دفعہ ڈاک نکلتی ہے۔اور بعض علاقے تو اتنی اتنی دور واقع ہیں کہ وہاں سے دس تاریخ کا لکھا ہوا خط چھ چھ، سات سات بلکہ آٹھ آٹھ دن کے بعد یہاں پہنچتا ہے۔بالخصوص آج کل تو ڈاک کا انتظام ایسا خراب ہے کہ قریب کے علاقوں کے خطوط بھی بعض دفعہ بہت دیر کے بعد پہنچتے ہیں۔اس لئے غالبا تحریک جدید کے وعدے 20-18 فروری تک آتے رہیں گے۔لیکن پھر بھی اس وقت تک جماعت کے گذشتہ ریکارڈ کی نسبت کمی نظر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے سلسلہ کے کام کرنے والا ہے اور میں سمجھتا ہوں وہ جماعت کے مخلصین کو ضرور اس بات کی توفیق عطا فرمائے گا کہ ان کا قدم بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔ہمارے کام سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور اللہ تعالی خود بعض دفعہ غیب سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ایک کمی جو نظر آ رہی ہوتی ہے، اس کو آنا فا نازیادتی اور کثرت میں بدل دیتا ہے۔اور دیکھنے والا یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ جہاں انسانی ذرائع ختم ہو گئے تھے، وہاں خدا نے اپنے پاس سے برکت دے دی اور کمی پوری ہوگئی۔مگر پھر بھی میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مال خرچ کرنا کبھی بھی انسان کے لئے کمی کا موجب نہیں ہوتا۔صرف ایمان چاہئے اور تو کل چاہئے۔جب یہ دونوں چیزیں جمع ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔قران کریم 839