تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 750
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء دفتر اول کا کام ختم ہو جائے گا تو دفتر سوم شروع کر دیا جائے گا تا کہ دفتر دوم کام چلا تار ہے اور دفتر سوم اپنا ریز روفنڈ جمع کرتار ہے اور جب دفتر دوم کا کام ختم ہو دفتر سوم اس قابل ہو کہ اس بوجھ کو اٹھا سکے۔پس اگر دفتر دوم والے دفتر اول والوں کے ریزرو سے یا دفتر سوم والوں کی مدد سے بوجھ اٹھا ئیں تو وہ پست حوصلہ اور دوں ہمت ہونے کی مثال قائم کرنے والے ہوں گے۔جب تک یہ روح نو جوانوں میں کام نہیں کرتی اور جب تک وہ اس قابل نہیں بنتے کہ اپنا کام اپنے وقت میں، اپنے قائم کردہ ریز رو سے چلائیں ، اس وقت تک وہ گردن اٹھا کر قوم کے سامنے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم غیرت مند ہیں۔پس نو جوانوں کو اپنے عزم مضبوط کرنے چاہیں اور اپنے حوصلے بلند کرنے چاہیں تا کہ گذشتہ جماعتوں کی طرف ان کی نظر اوپر سے نیچے کی طرف آئے ، جس طرح پہاڑ پر چڑھنے والا آدمی نیچے کے لوگوں کو دیکھتا ہے۔( مطبوع افضل 30 جنوری 1947ء) 831