تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 63
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خلاصہ تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1940ء تحریک جدید کے متفرق امور کا ذکر تقریر فرموده 27 دسمبر 1940 ء بر موقع جلسہ سالانہ بیرونی مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ : " خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ کامیابی ہورہی ہے۔اس سال کے افسوسناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ : " چین کا دوسرا مبلغ فوت ہو گیا ہے۔ان کا نام محمد رفیق تھا اور وہ تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ کے لئے گئے تھے۔حضور نے فرمایا کہ: ” بعض نئے مراکز کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے اور مجاہدین کو وہاں کام کرنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔اس غرض سے اور نو جوانوں کی ضرورت ہے جو خدمت دین کے لئے اپنی زندگی وقف کریں۔حضور نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ گزشتہ دو سال سے وقف زندگی کی تحریک کی طرف کم توجہ کی گئی ہے۔اس کے بعد حضور نے تحدیث بالنعمت کے طور پر بعض اپنے الہامات اور ر و یا کشوف بیان فرمائے جو موجودہ جنگ کے سلسلے میں پورے ہو چکے ہیں اور جن میں سے بعض خطبات میں بیان ہو چکے ہیں۔پھر حضور نے تحریک جدید کے طرف توجہ دلائی اور سادہ زندگی کی اہمیت بیان فرمائی۔عورتوں کو خاص طور پر مخاطب کر کے فرمایا: ان کو یقین رکھنا چاہئے کہ وہ بھی دین کی خدمت کر سکتی ہیں اور انہیں مردوں کے ساتھ مل کر اس تحریک کو مضبوط کرنا چاہیئے“۔پھر حضور نے سنیما دیکھنے کی ممانعت پر زور دیا اور چندہ تحریک جدید کے متعلق فرمایا کہ: ”اب کے جو تحریک کی گئی ہے اس کی طرف احباب نے بہت توجہ کی ہے جن کی طرف گزشتہ سالوں کے بقائے ہیں ان کو بھی ادا ئیگی کی فکر کرنی چاہئے۔اس کے بعد حضور نے امانت فنڈ تحریک جدید میں حصہ لینے کا ارشاد فرمایا اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ : ہر شخص کو کچھ نہ کچھ اس میں جمع کرتے رہنا چاہئے۔(مطبوعہ الفضل یکم جنوری 1941ء) 63