تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 739 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 739

خلاصه از تقریر فرموده 13 جنوری 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم ہماری جماعت کو توفیق بخشی ہے کہ ان کو بیدار کرنے کی سعادت حاصل کریں۔اور وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ کی پیشگوئی کے پورا کرنے میں حصہ دار بہنیں۔عیسائیوں کے مقابل پر جو وہاں غلامی پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم نے نہایت کمزور ذرائع کے باوجود غیر معمولی فتح حاصل کی ہے۔حتی کہ عیسائیت کی اشاعت ہی بند ہوگئی ہے۔چناچہ چرچ آف انگلینڈ کو سخت تشویش ہوئی اور اس نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک وفد بھیجا۔جس نے یہ رپورٹ کی کہ عیسائیت کی اشاعت احمدی مبلغین کی مقبولیت کی وجہ سے رک گئی ہے۔سوخدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں سب اقوام کی بیداری کے سامان پیدا کر دیئے ہیں اور ان میں بیداری پیدا کرنے کی ہمیں بھی توفیق بخشی اور وَإِذَا الوحوش حُشِرکت کی پیشگوئی کے پورا کرنے کا ہمیں بھی ذریعہ بنایا۔حالانکہ وہ قو میں، جن کی تعداد ہم سے کہیں زیادہ ہے، انہیں یہ سعادت حاصل نہیں ہوئی اور مولوی نذیر احمد صاحب کو اس عمارت کی ایک بنیادی اینٹ ملنے کی سعادت حاصل ہوئی۔جس کو ہم نے وہاں قائم کرنا ہے۔آپ نے سن لیا ہے کہ وہاں مبلغین کی کس قدر شدید ضرورت ہے۔مگر سر دست ہم سو، ڈیڑھ سو مبلغ وہاں بھیجیں ، تب بھی ایک ایک علاقہ میں صرف ایک مبلغ رکھا جا سکتا ہے۔پس میں نو جوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ ان فیوض میں شامل ہونے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے راستہ کھول دیا ہے۔اور افریقن لوگوں کے دلوں کو اسلام کی طرف راغب کر دیا ہے اور عیسائیوں کی شان و شوکت اور ظاہری آرائش کے باوجود احمدی مبلغین کی طرف زیادہ توجہ دیتے اور اسلام کی باتوں کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہیں۔پس آپ لوگوں کو چاہیے کہ اس سعادت سے پورا پورا فائدہ حاصل کریں اور اپنی زندگیاں راہ خدا میں وقف کر کے اس سعادت سے بہرہ ور ہوں۔( مطبوع الفضل 15 جنوری 1947ء ) 820