تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 732
خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم ہماری طرف پھینک دی ہیں، اس سے زیادہ قربانی کی ہم ان سے امید نہیں کر سکتے۔یہ ایک ایسا خوش کن احساس ہوگا، جس کے ماتحت وہ تسلی سے بیٹھ جائیں گے اور انہیں ہمارے متعلق کوئی شکوہ پیدا نہیں ہو گا۔لیکن اگر وہ دیکھیں گے کہ ہم آرام سے بیٹھے ہیں اور ان کی ضروریات پورا کرنے کا ہمیں کوئی فکر لاحق نہیں تو لاز ما دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور رونما ہوگی۔یا تو وہ اپنے کفر پر تسلی پا کر بیٹھ جائیں گے اور یا ایک نئی قسم کی احمدیت ایجاد کر کے اپنے اندر داخل کر لیں گے۔اور یہ دونوں باتیں نہایت خطرناک نتائج پیدا کرنے والی ہیں۔پس دونوں گروہوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔بڑوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور نو جوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ماں باپ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کا احساس کریں اور بچوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کا فکر کریں۔جو کہ پیشتر اس کے کہ ہم پر وہ شرمندگی کا دن آئے کہ جماعتیں ہم سے آدمی طلب کریں اور ہم ان کی مانگ پورا کرنے سے قاصر ہوں۔غیر ممالک کی طرف سے مبلغین کا مطالبہ پورا ہواور ہم کہیں کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ نہیں۔ہم اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر لیں اور دنیا کی ضروریات پورا کرنے کا ہمارے پاس مکمل سامان موجود ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی امداد کرے اور آپ کے ایمان اور اخلاق میں برکت پیدا کرے۔تا کہ اس اہم کام کی طرف آپ متوجہ ہوں اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر کے آپ لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کریں۔( مطبوع الفضل یکم مئی 1946ء) 732