تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 710
خطبہ جمعہ فرمود 22 مارچ 1946ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم زمین کے علاوہ میرا ارادہ ہے کہ حیدر آباد اور ایسے ہی دوسرے علاقوں میں کارخانے جاری کئے جائیں۔تحقیقات کے لئے کہ کہاں کہاں کارخانے مفید ہوں گے ، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک کارکن کو مقرر کیا ہے۔اب واپس جاکر اس کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ ہو سکے گا کہ کس کس جگہ کس کس قسم کے کارخانے کامیاب ہو سکتے ہیں۔سندھ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کی جائیدادوں کے لیے انتخاب کیا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس انتخاب کی قدر کرنی چاہئے اور محنت اور قربانی سے سلسلہ کی آمد کو بڑھانا چاہئے۔پس میں تمام کارکنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور انہیں کما حقہ ادا کریں اور سستی اور غفلت سے سلسلہ کی جائیداد کوکسی رنگ میں نقصان کی طرف نہ لے جائیں۔اسلام کو دوبارہ تمام ادیان پر غالب کرنے کی اللہ تعالیٰ نے جو داغ بیل ڈالی ہے، اس میں وہ مد ہوں اور روک نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اسلام سے باغی تو میں ہمارے ذریعہ اسلام میں داخل ہوں اور اسلام کی بنیاد ایسی مضبوط اور شاندار طور پر قائم ہو کہ غیر مسلموں کی فوقیت کلی طور پر مٹ جائے اور وہ ایسے نظر آئیں جیسے سورج کے مقابلہ میں ایک جگنو ہوتا ہے۔( مطبوع الفضل 102 پریل 1946 ء ) 710