تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 695 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 695

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطاب فرموده 27 فروری 1946ء مرکز اور جماعت کے پھیلاؤ میں تناسب نہایت ضروری ہے خطاب فرمودہ 27 فروری 1946ء یس اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرو کہ اپنی قوم کے لئے مفید بن سکو تم میں سے جنہیں توفیق مل سکے، ان کو یہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔(مدرسے کی تعلیم کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ یہ ابتدائی تعلیم ہے۔) ہمارے بعض نوجوان تعلیم سے بچنے کے لئے کہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو نوکریاں کرنی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نو جوانوں کا فرض ہے کہ اپنے ماں باپ کی ذمہ داریوں کو اٹھا ئیں اور ان کے بوجھ کو ہلکا کریں۔لیکن اگر ان کے ماں باپ اس بوجھ کو اٹھا سکیں تو پھر ہر ایک نو جوان کا فرض ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے۔تا وہ اپنے مذہب اور اپنی قوم کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید وجود بن سکے۔اوّل تو یہ کوشش کریں کہ اچھے سے اچھے نمبروں پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاس ہوسکیں۔پھر جو پاس ہوں، وہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ کالج میں داخل ہو کر کالج کی تعلیم حاصل کریں۔اور پھر دوسری چیز جو زیادہ اہم ہے، وہ یہ ہے کہ تم میں زیادہ سے زیادہ ایسے لوگ پیدا ہوں، جو اپنے آپ کو قوم کی خدمت کے لئے پیش کریں۔اس وقت ہماری جماعت ایسے مقام پر ہے کہ اس کا نظام پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہونا چاہتا ہے اور ہو رہا ہے۔” ہونا چاہتا ہے" سے مراد یہ ہے کہ اس وقت اس نظام پر پھیلنے کے لئے اندرونی دباؤ بڑھ رہا ہے۔اگر ہم اس کو روکیں تو یقیناً ہمارا نظام ٹوٹ کر رہ جائے گا۔لیکن اس کے لئے ہمیں آدمی کم مل رہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری جماعت میں اتنی تعلیم نہیں، جتنا ہماری جماعت میں پھیلاؤ ہے۔جب پھیلاؤ کے مطابق تعلیم نہیں ہوتی تو قوم ٹوٹ جاتی ہے یا اس قوم کا قدم ترقی کی دوڑ میں رک جاتا ہے۔اگر ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کرنی ہے تو ہمارے مبلغ بھی زیادہ ہوں گے اور ہمارے دفتر بھی بڑھیں گے۔اور جتنے مبلغ زیادہ ہوں گے، اتناہی مرکز کا عملہ بھی بڑھ جائے گا۔لیکن اگر تعلیم زیادہ نہ ہوگی ، اگر تعلیم حاصل کرنے والے اپنی زندگی دین کے لئے وقف نہ کریں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ یا مبلغین کم رہ جائیں گے، جس سے اسلام کو نقصان پہنچے گا یا اگر مبلغین پورے ہوں گے اور وہ تبلیغ کے لئے باہر چلے جائیں گے تو آدمیوں کی کمی کی وجہ سے مرکز میں کم آدمی رہ جائیں گے اور مرکز کو نقصان پہنچے گا۔695