تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 643 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 643

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1945ء لئے تجارت کا میدان تیار کرنا چاہئے۔احمدیوں کے پاس تجارت کا ایک فی صدی بھی نہیں بلکہ ایک فی صدی تو کیا، احمدیوں کے پاس تو تجارت کا کروڑواں حصہ بھی نہیں۔بلکہ میں کہتا ہوں کہ کروڑ ویں حصے کا دسواں حصہ بھی احمدیوں کے پاس نہیں۔پس ان کے تعاون نہ کرنے سے گھبرانا خلاف عقل ہے۔(مطبوعہ الفضل 07 نومبر 1945ء) 643