تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 549 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 549

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم خلاصہ خطاب فرمودہ 08 مئی 1945ء رہے ہوں۔اور ان کے لئے کم از کم خرچ 4 کروڑ سالانہ بنتا ہے۔اس قدر سالانہ رقم مہیا کرنے کی جب تک ہم کوشش نہ کریں، اس وقت تک ہماری سکیم محض خیالی اور قیاسی ہوگی۔پس اس وقت ہر پہلو سے احمدی نوجوانوں کو قربانی کرنے کی ضرورت ہے۔1۔اول یہ کہ تبلیغ کو وسیع کریں۔اتنا وسیع کہ کوئی ملک ایسا نہ ہو، جہاں کافی مبلغ نہ ہوں۔تاکہ جو ملک بھی سارے کا سارا حق کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے ، اس کے لئے کوئی دقت نہ ہو۔2 ہر قسم کے علوم حاصل کریں اور اپنی علمیت کے لحاظ سے ایسی پوزیشن بنا ئیں کہ دنیا سمجھے، ان کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔3:۔اقتصادی لحاظ سے اس قدر ترقی کریں کہ دنیا سمجھے کہ اس جماعت نے اپنے ہر فرد کی حالت بدل دی ہے۔(مطبوعہ الفضل 10 مئی 1945ء) 549