تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 544
ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم مختلف باتیں ہوتی رہیں۔آخر سلسلہ کلام جنگ کی طرف پھرا۔اس وقت ایک صاحب نے سوال کیا کہ جنگ کا خاتمہ کب ہوگا ؟ میں نے ان کو بتایا کہ میرے نزدیک اپریل 1945 ء کے آخر یا زیادہ سے زیادہ جون 1945 ء تک ہو جائے گا۔یہی وہ بات تھی، جو میں پہلے بھی قادیان میں بیان کر چکا تھا۔لیکن اس وقت بالعموم ایسے غیر احمدی لوگ تھے، جو دنیاوی لحاظ سے وجاہت رکھنے والے ہیں اور ان میں سے کسی کو یاد ہوتو وہ گواہی دے سکتا ہے۔انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس بارہ میں کوئی الہام ہوا ہے؟ میں نے کہا الہام تو نہیں ہوا لیکن مجھے یقین ہے کہ میں نے جو تحریک جدید جاری کی ہے، اس کا جنگ کے ساتھ تعلق ہے۔اس کا دس سالہ تسلسل ہندوستان کے لحاظ سے اپریل 1945ء میں ختم ہوتا ہے اور بیرونی ممالک کے لحاظ سے جون 1945ء میں۔کیونکہ چندہ کے وعدوں کی میعاد ہندوستان کے لئے بنگال وغیرہ کو ملا کر اپریل کا آخر ہوتی ہے اور بیرونی ممالک کے لئے جون کے آخر تک کی میعاد ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو قدرتیں ظاہر ہو رہی ہیں، ان کے لحاظ سے مجھے یقین ہے کہ تحریک جدید کے ساتھ جنگ گہراتعلق ہے اور دیر سے میں اس کو محسوس کر رہا ہوں۔اس بناء پر مجھے یقین ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ اس دور کے خاتمہ کے ساتھ اپریل یا جون تک ہو جائے گا۔اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ جنگ محور یوں کے حق میں ختم ہوگی یا انگریزوں کے حق میں؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ میر اعلم یہی ہے کہ انگریزوں کے حق میں ختم ہوگی۔اور اگر وہ مجھ سے دعا کی درخواست کریں تو یقینا انہیں کے حق میں ختم ہوگی۔وہ وقت ایسا تھا کہ ابھی جنگ کے متعلق یوروپین ماہر، جو جنگ کا انتظام کرنے والے تھے، وہ بھی نہ کہ سکتے تھے کہ جنگ کا خاتمہ کب ہوگا اور کس کے حق میں ہوگا ؟1942ء میں جرمنی کا پلہ بھاری تھا۔1943ء میں آکر کمزوری شروع ہوئی۔لیکن اس وقت بھی نہیں کہا جاسکتا تھا کہ جرمنی شکست کھا جائے گا۔ہاں عوام الناس بے شک تک بندیاں کرتے تھے۔بات اب بظاہر یہ ایک قیاس تھا، جو ایک انسان نے اپنے ایک فعل کے متعلق کیا۔تحریک جدید کسی الہام کے ماتحت جاری نہیں کی گئی تھی۔میں نے اسے جاری کیا تھا۔بظاہر ایک بات بندے کے منہ سے نکلی لیکن اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور اللہ تعالیٰ کے فعل نے بتا دیا کہ وہ بات بندے نے خود نہیں کہی تھی بلکہ اللہ تعالیٰ نے کہلوائی تھی۔جب اس بندے پر ظاہر ہو گیا کہ وہ فعل میں نے نہیں کیا تھا بلکہ خدا تعالیٰ نے کرایا تھا۔تو یہ بھی صاف ہو گیا کہ جوں جوں تحریک جدید چلتی جائے گی، اللہ تعالیٰ کی تقدیر بھی ساتھ ساتھ چلتی جائے گی۔اس بندے نے قیاس کیا کہ تحریک جدید کے پہلے دور کا خاتمہ اپریل 1945 ء یا جون میں ہوتا ہے، اس لئے لڑائی بھی اپریل 45ء یا جون تک ختم ہو جائے گی اور یہ اسی طرح پورا ہو گیا ہے۔آج نئے۔544