تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 507 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 507

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء پھر میں دوستوں کو اس بات کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں صرف جائیدادوں کے وقف میں ہی حصہ نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنی آمدنیوں کو بھی اس غرض کے لئے وقف کرنا چاہیے۔جو لوگ چاہیں ، وہ اپنی جائیداد اور اپنی آمد دونوں وقف کر سکتے ہیں اور جو لوگ چاہیں، ان میں کسی ایک کو بھی وقف کر سکتے ہیں۔لیکن وہ جن کے پاس جائیدادیں نہیں ہیں، انہیں بہر حال اپنی آمدنیوں کو وقف کر کے اس تحریک میں 66 شامل ہونا چاہیے۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 07 تا 109 اپریل 1944ء) 507