تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 472
خطبہ جمعہ فرمود 24 نومبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ دوست دعا ئیں بھی کریں۔ریز روفنڈ کی مضبوطی کی کچھ مزید تجاویز، جن میں سے بعض زرعی اور بعض صنعتی ہیں، میرے ذہن میں ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے اور خدا تعالیٰ اپنے سلسلہ کو ایسے خادم دے، جو دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والے ہوں اور ہمارے کاموں میں برکت دے تا بجائے اس کے کہ وہ سونے میں ہاتھ ڈالیں تو وہ مٹی ہو جائے ، وہ مٹی میں بھی اگر ہاتھ ڈالیں تو وہ سونا بن جائے اور خدا تعالی اپنے دین کو غلبہ عطا کرے۔میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے جماعت کے دوستوں میں ہمت پیدا کرے گا اور پھر جو کوتا ہی رہ جائے گی ، اسے وہ اپنے فضل سے پورا کر دے گا۔یہ اسی کا کام ہے اور اسی کی رضا کے لئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ، جو خدا تعالی کی طرف سے بلا و سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور خدا تعالی رحم کرے اس پر، جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہٹتا ہے۔آمین۔(مطبوع الفضل 28 نومبر 1944ء) 472