تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 463

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم 1 تبلیغ بیرون ہند 2 تبلیغ اندرون ہند 3 مبلغ تیار کرنے والا نظام خطبہ جمعہ فرمود 240 نومبر 1944ء تبلیغ بیرون ہند کے کئی حلقے ہیں۔ایک حلقہ ان میں سے اسلامی ممالک کا ہے۔یہ ممالک اس بات کے حقدار ہیں کہ ہدایت ان تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے کہ انہی ممالک کے لوگوں کے ذریعہ اسلام پھیلا اور ہم تک پہنچا۔ان ممالک میں آج جو لوگ بستے ہیں، ان کے آباؤ اجداد کا یہ احسان تھا کہ انہوں نے اسلام کو پھیلا یا اور اس طرح وہ ہم تک پہنچا اور اس لئے ہمارا فرض ہے کہ آج جب ان کی اولادیں اسلام سے غافل ہو چکی ہیں، ہم پھر انہیں اسلام کی طرف لائیں۔اس حلقہ میں عراق، شام، فلسطین، مصر، ایران، لبنان ( گو اس ملک میں عیسائی زیادہ آباد ہیں مگر پھر بھی یہ اسلامی تحریک کا مرکز ہے) وغیرہ ممالک ہیں۔ان ممالک میں کم سے کم دو دو مبلغ ہونے چاہیں۔ایک ایک ملک کے لئے دو دو مبلغ بہت ہی کم ہیں۔دو مبلغ تو ضلع گورداسپور کیلئے بھی کافی نہیں ہو سکتے۔مگر فی الحال اگر ہم ان ممالک کے لئے دود و مبلغ بھی رکھیں تا کم سے کم وہاں اسلام کی آواز اٹھتی رہے تو بھی یہ بارہ مبلغ ہوئے۔اس کے بعد ایک حلقہ افریقن ممالک کا ہے، ان میں سے اکثر میں اسلامی آبادی ہی زیادہ ہے اور ان میں مسلمان بکثرت آباد ہیں۔مثلاً سوڈان، نائیجریا، گولڈ کوسٹ، سیرالیون، آزاد علاقہ یعنی لائبیریا، پانچ فرانسیسی علاقے بجین ، کانگو اور پرتگیزی علاقہ ہے۔کل بارہ علاقے ہیں۔ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر تین تین مبلغ بھی رکھے جائیں تو اس کے یہ معنے ہیں کہ 36 مبلغ ان علاقوں کے لیے درکار ہیں۔پھر یورپین ممالک ہیں۔انگلینڈ، جرمنی ، فرانس، اٹلی ، ہالینڈ اور سپین تو بڑے ملک ہیں۔ان کے علاوہ مشرقی اور شمالی یورپ کے ممالک کا اگر ایک ایک دائرہ شمار کیا جائے تو یہ کل آٹھ علاقے ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر تین تین مبلغ رکھے جائیں تو ان ممالک کے لیے کل 24 مبلغین کی ضرورت ہے۔اس کے بعد امریکہ ہے۔جس میں کینیڈا، یونائیٹڈ سٹیٹس اور جنوبی امریکہ کی ریاستیں ہیں۔ان کے لیے ضرورت تو بہت زیادہ مبلغین کی ہے لیکن اگر ان کے پانچ حلقے مقرر کر کے ہر ایک کے لیے تین تین مبلغ رکھے جائیں تو پندرہ مبلغ یہ ہوئے۔اس کے بعد مشرقی ممالک ہیں۔چین ،سماٹرا، جاوا ،سٹریٹ سیٹلمنٹ اور جاپان ہیں۔اگر جاپان اور چین کے لیے چھ مبلغ ہوں ، جاوا، سماٹرا وغیرہ میں احمدیت خدا کے فضل سے ایک حد تک پھیل چکی ہے مگر پھر بھی ان کے لیے دس مبلغ کم سے کم ہونے چاہئیں اور سٹریٹ سیٹلمنٹ کے لیے تین۔یہ گویا 463