تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 435

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم (3) ایک حلقہ لاہور کی طرف سے۔(4) ایک حلقہ صوبہ سرحد کی طرف سے۔(5) ایک حلقہ کلکتہ کی طرف سے۔(6) ایک حلقہ دہلی کی طرف سے۔(7) ایک حلقہ حیدرآباد کی طرف سے۔خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء حیدرآباد، سکندرآباد کے حلقہ میں ناگپور، میسور، بہار، مدراس، بمبئی اور ان صوبوں سے ملحقہ ریاستیں سب شامل ہوں گی۔اسی طرح سیلون بھی حیدر آباد کے حلقہ میں شامل ہوگا اور افریقہ کے مشرقی اور مغربی علاقے جو اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں، وہ بھی حیدرآباد کن کے ساتھ شامل ہوں گے۔اگر ان کی طرف سے کوئی چندہ آیا تو وہ اس حلقہ میں شامل ہوگا۔میں سمجھتا ہوں یورپین لوگوں میں خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ قرآن کریم کے ان تراجم کے اخراجات میں حصہ لیں اور ہم ان کی خواہش کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔انگلستان میں تو چھوٹی جماعت ہے مگر امریکہ میں خدا کے فضل سے ہزاروں نو مسلم ہماری جماعت میں شامل ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ ب ان کے پاس یہ تحریک پہنچے تو ان کے دلوں میں بھی یہ خواہش پیدا ہو کہ انہیں اس تحریک میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔اس لیے میں یورپین ممالک کو قادیان کے حلقہ میں شامل کرتا ہوں تا کہ دنیا کا کوئی حصہ بھی ایسا باقی نہ رہے، جس کو اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع نہ ملا ہو۔جاوا ، سماٹرا وغیرہ علاقے اس وقت جنگ کی آگ سے گھرے ہوئے ہیں، ان کی طرف سے کچھ رقم بطور ثواب کلکتہ کے حلقہ میں شامل کر دی جائے گی تا یہ لوگ بھی اس تحریک میں شامل ہو جائیں۔اطالین زبان کے ترجمہ کے متعلق چونکہ میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ قرآن کریم کا ترجمہ میری طرف سے شائع ہوگا اور اب میں نے اپنے حق کی قربانی کر کے اس چندہ کو جماعت قادیان کے چندہ میں منتقل کر دینے کا اعلان کیا ہے، اس لیے میں یہ بھی تصریح کر دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ میرا چندہ اب قادیان کے چندہ میں جمع ہوگا اور میں نے اطالین زبان کا ترجمہ اپنے لیے مخصوص کیا ہوا تھا، اس لیے اب اطالین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور اطالین زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی ، اسی طرح اطالین زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اطالین زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کی چھپوائی قادیان کی جماعت کے چندہ سے ہوگی۔435