تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 425 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 425

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کی طرح ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے بعض حالات کی وجہ سے اس دفعہ پھر گذشتہ خطبات کے تسلسل میں ہی جمعہ کا خطبہ پڑھنا پڑا ہے اور وہ حالات یہ ہیں کہ جماعت کے مختلف افراد کی طرف سے، ان کی طرف سے بھی، جنہوں نے چندہ کی پیش کش کی تھی اور ان کی طرف سے بھی، جو اس چندہ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے، متواتر اور مسلسل اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انہیں اس تحریک میں شامل ہونے کا موقعہ ملنا چاہئے۔جن لوگوں نے قرآن کریم کے تراجم کے متعلق پوری رقم کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے تو گوہ مختلف جگہوں کے ہیں، یہ سوال اٹھایا ہے، جس کا ایک رنگ میں میں پچھلے جمعہ میں جواب دے بھی چکا ہوں کہ جس وقت ہم نے خطبہ پڑھا ہے، اسی وقت ہم نے اپنی درخواست بھیجوا دی تھی، اس لئے ہم میں اور ان لوگوں میں امتیاز نہیں ہونا چاہیے، جنہوں نے کہ خطبہ کے بعد اسی عرصہ میں اپنی درخواستیں بھجوائی ہیں۔ان میں سے بعض نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جوتراجم آپ نے جماعت پر تقسیم کئے ہیں، ان میں سے بعض ایسے ہیں، جو ان لوگوں نے خود نہیں مانگے ، جن کے سپر داس ترجمہ کے اخراجات کا مہیا کرنا کیا گیا ہے۔مثلاً لجنہ اماءاللہ کے سپر د جو دو تراجم کئے گئے ہیں، وہ دونوں ایسے ہیں، جو لجنہ نے خود نہیں مانگے۔اسی طرح قادیان کے رہنے والوں کو جن تراجم کا حق دیا گیا ہے، ان میں سے ایک ایسا ہے، جس کا انہوں نے خود مطالبہ نہیں کیا۔اس طرح تین تراجم ایسے ہیں یا اگر ایک کو اس وجہ سے الگ کر لیا جائے کہ عورتیں بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا حق رکھتی ہیں تو دوتراجم ایسے ہیں، جو بجائے ان لوگوں کو ملنے کے جنہیں زائد طور پر یہ حصہ دے دیا گیا ہے، ان دوسرے لوگوں کو ملنے چاہیں، جن کا حق مارا گیا ہے اور جو اگر پورے ترجمہ کے خرچ میں حصہ نہیں لے سکے تو وہ اپنی طاقت اور توفیق کے مطابق اس تحریک میں شامل ہو کر ثواب حاصل کرنے کی انتہائی آرزور کھتے ہیں۔بعض لوگوں نے اپنے خطوط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہم تو پورے ترجمہ کا حصہ لینا چاہتے تھے لیکن پیشتر اس کے کہ ہم رقم کا انتظام کر سکتے ، یہ اعلان ہو گیا کہ تمام حصے ختم ہو گئے ہیں۔425