تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 405
خطبہ جمعہ فرمود و 20 اکتوبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم کتابیں سیٹ میں رکھنی چاہئیں؟ اور ٹریکٹ اور اشتہارات کسی قسم کے ہونے چاہئیں؟ تاکہ جب کام کا وقت آئے تو ہم سہولت کے ساتھ کتابوں اور ٹریکٹوں کے متعلق فیصلہ کر سکیں کہ کس قسم کی کتا بیں اور ٹریکٹ ہونے ضروری ہیں؟ اس کام کے پورا ہو جانے کے بعد میں سمجھتا ہوں، جہاں ہمارا مبلغ جائے گا، وہ اکیلا نہیں ہوگا بلکہ اس کے پاس جتنے ٹریکٹ ہوں گے، اس کے ساتھ اتنے رسالے جنگ کے ہوں گے۔(ہمارے ہاں ٹریکٹ کو رسالہ کہتے ہیں۔اگر اس کے پاس پچاس ٹریکٹ ہوں گے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے ساتھ پچاس رسالے فوج ہوگی۔اگر اس کے پاس بارہ کتابیں ہوں گی تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے ساتھ بارہ تجربہ کار جرنیل ہوں گے۔اگر اس کے پاس قرآن مجید ہوگا تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ساتھ ایک عظیم الشان کمانڈر انچیف ہوگا، جس نے تیرہ سو سال تک کامیابی سے حکومت کی ہے۔اس کے بعد پھر وہ مبلغ اکیلا ہونے کی وجہ نا کام نہیں ہوگا بلکہ خدا کے فضل سے چند مہینوں کے اندر تہلکہ مچاسکتا ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے باہمت افراد اور جماعتیں خدا کے فضل کو جذب کرنے کے لئے قرآن مجید کے تراجم میں حصہ لینے کے لئے آگے بڑھیں گی اور امید ہے کہ جماعت کے علماء اور بیرونی ممالک کے مبلغ اپنے تجربہ کی بنا پر کتابوں اور ٹریکٹوں کے متعلق ٹھوس مشورہ دیں گے کہ کس قسم کی کتابیں اور کس قسم کے ٹریکٹ باہر مفید ہو سکتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ جنگ کے خاتمہ کے بعد جب آمد وقت کے لئے رستے کھلیں تو سینکڑوں قوموں میں ہماری تبلیغ شروع ہو جائے۔اسلحہ کی جنگ کے خاتمہ پر ادھر سے صلح کا بگل بجے اور ادھر ہماری طرف سے تبلیغی جنگ کا بگل بجا دیا جائے“۔( مطبوع الفضل 27 اکتوبر 1944 ء ) 405