تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 404

خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم اس کے یہ معنی ہیں کہ ایک ایک روپیہ میں نوے نوے یا سوسو آدمیوں تک ہمارا پیغام پہنچ جائے گا۔گو یا اتنی تبلیغ پر فی آدمی ایک پیسہ بھی خرچ نہ آئے گا۔پس یہ تین چیزیں ضروی ہیں:۔اول: آٹھ زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ دوسرے نو زبانوں میں بارہ کتابوں کا سیٹ تیسرے نو زبانوں میں مختلف چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور اشتہارات شروع شروع میں ٹریکٹ تھوڑے تھوڑے چھپوا لئے جائیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کی اشاعت کو بڑھاتے چلے جائیں۔جب اشاعت بڑھ جائے گی تو یہ ٹریکٹ اپنا خرچ خود نکالنے لگ جائیں گے۔چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ بڑی کتاب کی نسبت زیادہ سکتے ہیں۔اگر ایک ٹریکٹ ایک پیسہ میں بھی فروخت ہو جائے تو کافی خرچ نکل سکتا ہے۔مگر پیسہ کا رواج صرف ہمارے ملک میں ہے، انگریزی ممالک میں کم از کم سکہ ایک آنہ ہوتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک ایک ٹریکٹ ایک ایک آنہ میں فروخت کیا جائے تو ہزاروں کی آمدنی ہو سکتی ہے اور اس آمدنی سے اور اشتہارات چھپوائے جاسکتے ہیں۔پس یہ ایک ایسی سکیم ہے، جو تبلیغ کو کامیاب بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ایک تو قرآن مجید کا سات زبانوں میں ترجمہ ہے۔اس پر فوری طور پر عمل کرنے لئے چندہ کی ضرورت ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ تو میں نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ قادیان کی جماعت کے ذمہ لگایا ہے اور ایک کا سارے ہندوستان کی لجنہ اماءاللہ کے ذمہ لگایا ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اور ان کے چند دوستوں نے اپنے ذمہ لیا ہے۔باقی تین ترجموں کا خرچ مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ لے لیں اور امید ہے کہ جماعتیں جلدی اپنے اپنے ذمہ ایک ترجمہ کا خرچ لے لیں گی۔( مجھے بتایا گیا ہے کہ قادیان کی جماعت غالبا دو تراجم کا بوجھ اٹھائے گی اور اسی طرح لجنہ اماءاللہ بھی دو تراجم کا خرچ دے گی۔اگر ایسا ہوا تو صرف ایک ترجمہ بیرونجات کی جماعت کے حصہ میں آتا ہے۔بہت ساری جماعتیں ایسی ہیں، جن کے لئے یہ معمولی بات ہے۔ممکن ہے خدا تعالیٰ بعض افراد کو بھی توفیق دے دے۔چونکہ اس سکیم پر عمل کرنے لئے چندہ کی فوری ضرورت ہے ، اس لئے میں نے اس کے متعلق اعلان کر دیا ہے کہ جماعتیں اپنے اپنے ذمہ ایک ایک ترجمہ کی رقم لے کر جلدی اطلاع دیں۔باقی دو یعنی کتابوں کا سیٹ اور ٹریکٹوں کے متعلق میں نے اس لئے اعلان کیا ہے تا کہ جماعتیں مفید مشورہ دے سکیں کہ کون کون سی 404