تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 403
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء مشتمل ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پیشگوئیاں ، یہ مضمون بھی عیسائی ممالک میں اثر پیدا کر نیوالا ہے۔اس لئے ایک کتاب اس مضمون پر مشتمل ہونی چاہیے۔اسی طرح پرانے اور نئے عہد نامہ کی روشنی میں توحید پر بھی ایک کتاب ہونی ضروری ہے، جو تثلیث کی تردید کرے۔الہامی لحاظ سے بھی اور پرانے اور نئے عہد نامہ کے حوالوں کی رو سے بھی۔نظام نو پر بھی ایک کتاب ہونی چاہیے۔آج کل کے لحاظ سے یہ مضمون بھی نہایت ضروری ہے۔یہ نو کتا بیں بن جاتی ہیں۔باقی تین کتابوں کے متعلق بعد میں تصفیہ کر لیا جائے گا۔یا تو پرانی کتابوں میں سے انتخاب کر کے سیٹ میں رکھ دی جائیں گی یا نئے مضامین مقرر کر کے ان پر کتابیں لکھوالی جائیں گی۔میں سوچ رہا ہوں کہ کس قسم کے مضامین ہونے چاہئیں، جو اثر انداز ہوں۔باقی دوست بھی اس کے متعلق مشورہ دیں۔پس ان بارہ کتابوں کا سیٹ آٹھ زبانوں میں تیار کرنا بہت ضروری ہے۔یہ سیٹ عیسائی ممالک کے لئے ہے۔عربی ممالک کے لئے اور قسم کی کتابوں کا سیٹ تجویز ہونا چاہیے، جو ان کی ضرورت کے مطابق اور ان کے مناسب حال مضامین والی کتابوں پر اس کے علاوہ چونکہ ہر شخص یہ کتابیں خرید کر نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی ہر ایک کو مفت دی جاسکتی ہے۔ضروری ہے کہ ان نو زبانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور اشتہار چھپوائے جائیں، جو 44 صفحے سے لے کر 16-16 صفحے تک کے ہوں تا کہ کثرت کے ساتھ ان کی اشاعت ہو سکے اور ہر آدمی کے ہاتھ میں پہنچائے جاسکیں۔ہمارے ملک میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ نہیں بکتے لیکن عیسائی ممالک میں اس قسم کے ٹریکٹ بک بھی جاتے ہیں۔مبلغ کو اجازت ہو کہ وہ ان ٹریکٹوں اور اشتہاروں کو جس قدر چاہے، مفت تقسیم کرے اور جس قدر بک سکیں بیچ دے۔پس اس قسم کے ٹریکٹ اور اشتہار بھی کثرت سے ان نو زبانوں میں تیار کئے جائیں۔کثرت سے چھپوانے پر کم خرچ ہوتا ہے۔اگر ہم اوسطاً فی اشتہار آٹھ صفحہ کا سمجھیں اور چھپوائی کا اندازہ فی صفحہ دو روپے فی ہزار لگالیں تو 16 سوروپے میں آٹھ صفحے کا ایک لاکھ اشتہار ایک زبان میں چھپ سکتا ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ نو زبانوں میں ایک ایک لاکھ اشتہار چھپوانے پر ساڑھے چودہ ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔ممکن ہے یہ خرچ اور بھی کم ہو کر دس ہزار تک آ جائے اور چالیس ہزار روپیہ میں ہم ہر ایک زبان کا چار چار لاکھ اشتہار شائع کر سکیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ سال بھر میں اتنے اشتہارات شائع کر کے ہم ایک سال میں چھتیں لاکھ انسانوں تک اپنا پیغام پہنچا دیں گے۔بعض دفعہ ایک ایک اشتہار کو کئی کئی آدمی پڑھتے ہیں، اس طرح یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی لیکن اگر سال میں چھتیں لاکھ انسانوں تک بھی ہمارا پیغام پہنچ جائے تو 403