تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 28
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم میں امید کرتا ہوں کہ احباب بالخصوص عہدہ داران ان جلسوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے اور سلسلہ کے اخبارات بھی اس کی اہمیت کو متفرق پیرایوں میں جماعت کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔میں یہ بھی ہدایت کرتا ہوں کہ اس جلسہ سے قبل جماعت مردوں، عورتوں اور بچوں کے علیحدہ علیحدہ جلسے کر کے بار بار یہ باتیں ان کے سامنے پیش کی جائیں۔سیکرٹریان تحریک جدید ہفتہ وار رپورٹیں بھجواتے رہیں کہ اس کے لئے انہوں نے کس طرح چھوٹے چھوٹے جلسے منظم کئے ہیں؟ اس کے ساتھ یہ بھی کوشش کی جائے کہ اس وقت تک چندے بھی پورے کے پورے ادا ہو جائیں یا ان کا اکثر حصہ ادا ہو جائے اور جماعت کا اکثر حصہ ادا کر چکا ہو۔اعداد کے لحاظ سے چونکہ یہ چھٹا سال ہے، یہ اتران کا سال ہے۔یہ ستی کے سال بھی ہوتے ہیں اور چستی کے بھی۔بعض لوگ تھک جاتے ہیں اور ان کا قدم ست پڑنے لگتا ہے۔مگر کئی سمجھتے ہیں کہ اب کام ختم ہونے لگا ہے۔تحریک اختتام کو پہنچنے والی ہے، اس لئے زیادہ (مطبوع الفضل 16 جون 1940ء) جوش سے حصہ لینا چاہئے۔28