تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 391
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم وو اقتباس از خطبہ نکاح فرمودہ 20 ستمبر 1944ء واقف زندگی سلسلہ کی اولا د ہے خطبہ نکاح فرمودہ 20 ستمبر 1944ء میں نے یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ سوائے اپنے عزیزوں کے یا ایسے لوگوں کے، جن کے تعلقات دینی یا تمدنی لحاظ سے اس قسم کے ہوں کہ جن کی وجہ سے وہ گویا کا لاقرباء ہی سمجھے جانے کے قابل ہیں، جب تک میری صحت اچھی نہیں ہوتی ، میں کوئی نکاح نہیں پڑھایا کروں گا۔اس اعلان کے مطابق میں نے بعض واقفین تحریک جدید کے نکاح پڑھتے ہیں کیونکہ جو شخص زندگی وقف کرتا ہے، وہ ایک ایسا تعلق دین اور اسلام سے پیدا کر لیتا ہے کہ گویا وہ سلسلہ کی اولاد ہے۔اور جو سلسلہ کی اولاد بن جائے ، وہ کسی صورت میں ہمیں اپنی اولادوں سے کم نہیں ہو سکتا۔کیونکہ اس کا تعلق دینی لحاظ سے ہے اور رشتہ داروں کا تعلق دنیوی لحاظ سے۔گورشتہ داروں کا دینی لحاظ سے بھی تعلق ہوتا ہے مگر ظاہری اور ابتدائی تعلق ان کا دنیوی لحاظ سے ہی ہوتا ہے۔( مطبوعه الفضل 14 اکتوبر 1944ء) 391