تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 382
خطبه جمعه فرموده 04 اگست 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم ہمارے پاس تو ایسے سامان نہیں کہ ہم ان کو سزا دے سکیں لیکن خدا کے پاس ہر قسم کے سامان ہیں۔وہ ضرور ان کو ان کے ظلم کی سزادے گا۔یہ بات میرے4 3 ء اور اس کے بعد کے خطبات میں موجود ہے۔جس کے ماتحت انگریزوں کا جنگ میں حصہ لینا مقدر تھا۔میں نے قبل از وقت کہہ دیا تھا کہ گو آخر میں فتح انگریزوں کے لئے مقدر ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ انصاف کرنے میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ، ان کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔چنانچہ جنگ میں بے شک ان کی فتح تو ہو جائے گی لیکن ان کے لاکھوں آدمی مارے گئے ہیں اور کروڑوں کروڑ روپیہ خرچ ہو گیا ہے۔پس انگریزوں کو فتح کو حاصل ہو جائے گی مگر مالی لحاظ سے وہ کچلے جائیں گے اور ان کے لئے جنگ کے بعد سر اٹھا نا مشکل ہو گا۔دراصل جنگ کے بعد مالی لحاظ سے انگریز امریکنوں کے ہاتھ میں ہیں اور ان کی حالت اقتصادی طور پر جنگ کے بعد کے چند سالوں تک امریکہ کے مقابل ایک ماتحت کی سی رہ جائے گی۔یعنی اگر امریکن ان پر کوئی دباؤ ڈالنا چاہیں تو انگریز انکار نہیں کر سکیں گے۔اس کے مقابلہ میں جہاں تک فوجی طاقت کا سوال ہے، یہ طاقت روس کی بہت بڑھ گئی ہے۔روس نے فوجی لحاظ سے اتنی عظیم الشان طاقت پیدا کر لی ہے کہ جنگ کے بعد جہاں امریکہ مالی لحاظ سے سب سے آگے نکل جائے گا، وہاں فوجی طاقت کے لحاظ سے روس بہت آگے نکل جائے گا۔بہر حال تحریک جدید کا اجراء، جن اغراض کے ماتحت الہی تصرف سے ہوا تھا، ان کی وجہ سے ہے میں سمجھتا تھا کہ تحریک جدید کا پہلا دور جب ختم ہوگا تو خدا تعالیٰ ایسے سامان بہم پہنچائے گا کہ تحریک جدید کی اغراض کو پورا کرنے میں جو روکیں اور موانع ہیں، خدا تعالیٰ ان کو دور کر دے گا اور تبلیغ کو وسیع کرنے کے سامان بہم پہنچا دے گا۔اور چونکہ تبلیغ کے لئے یہ سامان بغیر جنگ کے خاتمہ کے میسر نہیں آسکتے ، اس لئے میں سمجھتا تھا کہ 44ء کے آخری43ء کے شروع تک یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور ہمیں تبلیغ کے لئے آسانی سے سامان میسر آسکیں گے۔چنانچہ اب اس قسم کے آثار پیدا ہور ہے ہیں۔مستقبل کے متعلق یقینی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا لیکن ” ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات۔آثار سے پتہ لگتا ہے کہ میرا وہ خیال درست تھا۔اب ایسے تغیرات پیدا ہور ہے ہیں کہ جنگ اس سال کے آخر یا اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ختم ہو جائے گی۔چنانچہ آج انگلستان کے وزیر اعظم کی اخبارات میں تقریر شائع ہوئی ہے کہ عنقریب ہم جرمنی کو شکست دیں گے، جس کے بعد جاپان بھی ہتھیار ڈال دے گا۔اس کے ساتھ ہی انگلستان کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس ختم ہوتا ہے، اب 20 ستمبر کو پارلیمنٹ کھلے گی۔اگر اس عرصہ میں دشمن نے ہتھیار ڈال دیئے تو 20 ستمبر سے پہلے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا جائے 382