تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 25

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء وو تحریک جدید کے متعلق جلسے کروانے کا مقصد خطبہ جمعہ فرمودہ 07 جون 1940ء میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے چندے اور دوسرے مطالبات جو ہیں ان کے متعلق ہر سال ایک جلسہ کرایا کرتا ہوں۔جس میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ ایک تو اس سے پہلے پہلے جماعتیں اپنے تمام چندے یا ان کا اکثر حصہ ادا کر دیں اور دوسرے ان جلسوں میں تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق تقریریں کی جاتی ہیں تا جماعت میں جو لوگ نئے جوان ہوتے ہیں ، وہ آگاہ ہو سکیں۔اس میں شبہ نہیں کہ یہ باتیں کئی سال سے دہرائی جاتی ہیں۔لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ جو باتیں انسان پر بوجھ ہوتی ہیں وہ متواتر یاد دلانے سے ہی یا درہ سکتی ہیں۔ورنہ اگر دس سال کے بعد بھی یاد نہ دلایا جائے تو بھول جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نماز کا حکم بار بار دیا ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله اور اللہ اکبر کے کلمات دن میں کئی بار دہرانے کا حکم دیا ہے۔جو ہمارے عقیدہ کا اعلان ہیں اور ان کو دن میں کئی کئی باردہرایا جاتا ہے تا کہ دنیا کو پتہ لگتا ہے اور علم ہوتا رہے کہ اب بھی ہماری دینی حالت وہی ہے جو صبح تھی۔انسانی حالت ہمیشہ بدلتی رہتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانہ کے متعلق خصوصیت سے یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ انسان رات کو مومن سوئے گا اور صبح کو کا فر اُٹھے گا اور رات کو کا فر سوئے گا اور صبح مومن اُٹھے گا۔پس اس زمانہ میں جبکہ ایسے ایسے جلد تغیرات کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔بار بار یاد دہانی کی ضرورت واضح ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ مصری صاحب پہلے تو ایسے اچھے تھے اب انہیں کیا ہو گیا ؟ اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ جو شخص پوشیدہ چالیں چلتا ہو اس کے حالات کا علم تو ایک عرصہ کے بعد ہی ہوا کرتا ہے۔دوسرے انہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ تو پیش گوئی پوری ہو رہی ہے۔اگر ایسے تغیرات نہ ہوں تو پیشگوئی کیسے پوری ہو؟ یہ پیشگوئی بھی تو ہمارے ہی ذریعہ پوری ہوئی تھی اگر ہم میں ایسے لوگ نہ ہوتے تو کیا یہ پیشگوئی عیسائیوں کے ذریعہ پوری ہوتی یا یہودیوں کے ذریعہ پوری ہوتی یا سکھوں اور ہندؤوں کے 25