تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 323
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم مومن کی حالت تو یہ ہوتی ہے کہ شبلی سے کسی نے پوچھا۔آپ اپنی عاقبت کے متعلق اللہ تعالی سے کیا امید رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا میں تو خدا سے یہی کہوں گا کہ خدا یا تو بے شک مجھے دوزخ میں ڈال دے مگر مجھ سے راضی ہو جا۔حضرت جنید کہنے لگے شیلی ابھی بچہ ہے۔اگر خدا مجھے کہے کہ جنید تم کیا چاہتے ہو؟ تو میں اسے یہ کہوں کہ خدایا! جس میں تیری رضا ہے اگر تو جنت میں لے جانا چاہتا ہے تو جنت میں لے جا اور اگر تو دوزخ میں داخل کرنا چاہتا ہے تو دوزخ میں داخل کر دے۔اب دیکھو دوزخ کا خیال کر کے بھی انسان کانپ اٹھتا ہے اور ایک منٹ کے لئے بھی دوزخ کے عذاب کو برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے بزرگ بندے بڑی بڑی قربانیاں کرنے کے بعد بھی یہی کہتے ہیں کہ خدایا! اگر تو اسی طرح راضی ہونا چاہتا ہے تو بے شک دوزخ میں ڈال دے۔حالانکہ دوزخ وہ چیز ہے، جس کا خیال کر کے بھی انسان کانپ جاتا ہے۔تو دنیا کا دوزخ کچھ چیز نہیں اور کوئی قربانی ایسی نہیں، جس کا کرنا خدا اور اس کے دین کے لئے ایک مومن انسان کے لئے دو بھر ہو۔ایک بزرگ تھے، ان سے ایک دفعہ کسی علاقہ کے پانچ سو آدمی ملنے کے لئے گئے ، جب زیارت کر چکے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آپ ہمیں کوئی ہدایت دیں تا کہ ہم اس پر عمل کریں؟ وہ بزرگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا میں نے سنا ہے، ہندوستان میں ابھی اسلام پورے طور پر نہیں پھیلا اور وہ لوگ اس بات کے لئے بے تاب ہیں کہ مسلمان آئیں اور انہیں اپنے مذہب کی تعلیم سے آگاہ کریں۔میری خواہش ہے کہ آپ لوگ ہندوستان چلے جائیں اور وہاں اسلام کی تبلیغ کریں۔وہ پانچ سو آدمی اسی وقت وہاں سے اٹھے اور ہندوستان کی طرف روانہ ہو گئے۔وہ اپنے گھر بھی نہیں گئے اور سیدھے ہندوستان میں تبلیغ کرنے کے لئے چل کھڑے ہوئے۔یہی وہ قربانیاں تھیں، جن کی وجہ سے آج ہمیں اپنے اندر اسلام نظر آ رہا ہے۔اگر ہمارے باپ دادا سست ہوتے اور وہ اسلام کی تبلیغ کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں دلیری سے کرنے کے لئے تیار نہ رہتے تو کبھی اسلام ہم تک نہ پہنچتا۔انہوں نے قربانی کی اور ہم تک اسلام پہنچا۔اب ہم قربانی کریں گے تو باقی دنیا تک اسلام پہنچ جائے گا۔پس یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو کریں اور چونکہ یہ کام در حقیقت خدا کا ہی ہے، اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا ہمیں توفیق دے گا کہ ہم ایسا کریں۔قادیان کے دوستوں کو اس خطبہ کے ذریعہ یہ تحریک پہنچ گئی ہے اور باہر کے دوستوں کو جب خطبہ اخبار میں شائع ہوگا تو پہنچ جائے گی۔میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلدان 323