تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 307

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء بھی غور کریں اس کی اہمیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔سینکڑوں ملک ہیں، جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔سینکڑوں زبانیں ہیں، جو ہم نے سیکھنی ہیں۔سینکڑوں کتابیں ہیں، جو ان ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے ہم نے شائع کرنی ہیں۔پس اس غرض کے لئے ہمیں سینکڑوں مبلغوں کی ضرورت ہوگی سینکڑوں ترجمہ کرنے والوں کی ضرورت ہوگی اور پھر ان مبلغوں اور سلسلہ کے لٹریچر اور دیگر اخراجات کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت ہوگی، اس کا کچھ اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ میں نے ایک دن حساب کیا کہ اگر ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں ، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف کو ایک دوسرے رنگ میں پورا کرنے کا ذریعہ ہے تو کس قدر خرچ ہوگا؟ میں نے اندازہ کیا کہ اگر ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو ان کا ایک سال کا کم سے کم خرچ دو کروڑ روپیہ ہو گا۔امریکہ میں صرف روٹی کھانے کے لئے تین سور و پیہ ماہوار کی ضرورت ہوتی ہے۔یورپ میں کم سے کم پونے دوسور و پیہ ماہوار میں گزارہ ہوتا ہے اور زیادہ تر یہی ممالک ہیں، جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔ہندوستان سے باہر مشرقی ممالک میں سو ڈیڑھ سوروپیہ ماہوار میں بھی گزارہ ہوسکتا ہے۔پھر جو آدمی تبلیغ کے لئے جائیں گے، ان کا کرایہ بھی برداشت کرنا پڑے گا اور پھر چند سال کے بعد جب پہلے مبلغ واپس آئیں گے اور دوسرے مبلغ ان کی جگہ بھیجے جائیں گے تو ان کی آمد ورفت پر بھی بہت سا روپیہ خرچ ہو گا۔اسی طرح ان کے بیوی بچوں کا ہمیں گزارہ مقرر کرنا پڑے گا۔پھر وہاں ملک کے مختلف حصوں میں دورے کرنے کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔مساجد کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔اس ملک کی مختلف زبانوں میں ہر قسم کے لٹریچر شائع کرنے کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔ان تمام اخراجات کو اگر ہم کھلے دل کے ساتھ برداشت کریں تو در حقیقت اسی صورت میں صحیح طور پر تبلیغ ہوسکتی ہے۔لیکن اگر ہم ان اخراجات کا کم اندازہ بھی کریں تو میرے نزدیک ہر مبلغ کے لئے اگر ہم پانچ سوروپیہ ماہوار کا خرچ رکھیں۔تب ادنی طور پر ہم تبلیغ کا فرض ادا کر سکتے ہیں۔اس میں سے دوسورو پی تبلیغ پر خرچ ہوگا اور باقی رو پیدا اس کے ماہوار کھانے پینے کے اخراجات پر صرف ہوگا۔لیکن اگر ہم خالی گزارے کا اندازہ لگائیں تب بھی تین سور و پید فی کس خرچ ہوگا اور چونکہ پانچ ہزار مبلغ ہم نے رکھنے ہیں، اس کے لئے پندرہ لاکھ روپیہ ایک مہینہ کا خرچ ہوگا اور سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔ہمیں لاکھ روپیہ آنے جانے کے کرائے ، سلسلہ کے لٹریچر کی اشاعت، مساجد کی تعمیر، کتابوں کی تصنیف اور دوسرے ضروری کاموں کے لئے رکھ لیں تو دو کروڑ روپیہ سالانہ خرچ ہوسکتا ہے۔لیکن یہ 20 لاکھ روپیہ پانچ ہزار مبلغین کے لئے بہت ہی کم ہے اور اس قدر قلیل روپیہ سے صحیح طور پر بلغ نہیں ہو سکتی۔در حقیقت ہمارے پاس ساڑھے تین کروڑ روپیہ سالانہ 307